بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 22/08/2026

دارالافتاء

 

ڈیجیٹل کرنسی کا کاروبار


سوال

BNB کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی ہے جس میں ڈالر لگا کر منافع حاصل کیا جاتا ہے کیا یہ جائز ہے؟

جواب

ٓBNB  ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے اور ہماری معلومات کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کی حقیقت چونکہ ابھی تک پوری طرح واضح نہیں ہوئی اور فی الحال یہ ارتقائی مراحل       سے گزر رہی ہے جبکہ قانونی سطح پر بھی ابھی تک پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں اسے لیگل کرنسی کی حیثیت حاصل نہیں ۔اسی طرح اہل علم کی آراء بھی اس بارے میں مختلف ہیں ۔لہذا جامعہ  عثمانیہ کے دار الافتاءنے اس بارے میں غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ فی الوقت اس بارے میں رائے قائم نہ کی جائے ،البتہ مناسب یہ ہے کہ حقیقت واضح ہونے تک اس میں سرمایہ کاری سے احتراز ہی کیا جائے کیونکہ مومنین کی یہ خوبی ہے کہ وہ شبہات سے بھی  اپنے آپ کو بچاتے ہیں بالخصوص جب کہ وہ زندگی کی کوئی لازمی ضرورت بھی نہ ہو۔

 

عن عامر قال: سمعت النعمان بن بشير يقول:سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: (‌الحلال ‌بين، والحرام بين، وبينهما مشبهات لا يعلمها كثير من الناس، فمن اتقى المشبهات استبرأ لدينه وعرضه، ومن وقع في الشبهات: كراع يرعى حول الحمى يوشك أن يواقعه، ألا وإن لكل ملك حمى، ألا وإن حمى الله في أرضه محارمه،ألا وإن في الجسد مضغة: إذا صلحت صلح الجسد كله، وإذا فسدت فسد الجسد كله، ألا وهي القلب)[صحيح البخاري ،باب فضل من استبرا لدينه،ج:1 ص:13]


فتویٰ نمبر : 3428/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں