بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 21/10/2026 |
دارالافتاء
عاریت پر دی گئی زیورات واپس نہ کرنے کا حکم
سوال
ہماری برادری میں یہ رواج ہے کہ لڑکے والوں کی طرف سے لڑکی کو عاریتاً سونے کے زیورات پہنائے جاتے ہیں،تاہم لڑکی ان زیورات کی مالک نہیں بنائی جاتی ہے۔چنانچہ میں نےاپنی والدہ کا سونا عاریتاً اپنی بیوی کو دیا، لیکن میری بیوی نے اب چونکہ عدالت سے خلع کی ڈگری لی ہے لہذا اب وہ یہ سونا مجھے واپس نہیں دے رہی ہے اور کہتی ہے کہ یہ سونا اب میرا حق ہےکیونکہ یہ مجھے شوہر نے ملکیتاً دیا تھا۔جب کہ شوہر کا کہنا یہ ہے کہ یہ سونا نہ تو میں نے بیوی کو گفٹ کیا ہے اور نہ ہی یہ سونا اسے حق مہر میں دیا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا بیوی کا سونے کے زیورات واپس نہ کرنا شرعاً جا ئز ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ عاریت پر لی ہوئی چیز لینے والے کے پاس امانت ہوتی ہے، اور مالک کے مطالبہ کرنے پرامانت کو اس کی طرف لوٹانا شرعاً ضروری ہے۔نیز دعویٰ کرنے والے کے پاس اگر اپنے دعویٰ پر گواہ موجود ہوں تو اس کے قول کا اعتبار کیاجائے گا،تاہم اگر اس کے پاس گواہ نہ ہوں تو پھر مدعیٰ علیہ سے قسم لی جائے گی اور قسم اٹھانے کے بعداس کے حق میں فیصلہ کیا جائے گا۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر واقعی شوہر نے بیوی کو سونا عاریت کے طور پر دیاتھا تو اس پر بیوی کی ملکیت ثابت نہیں،بلکہ اس پر لازم ہے کہ وہ یہ سونا واپس کردے۔ نیز اگر واقعتاً برادری کے رواج کے مطابق لڑکے کے گھر والوں کی طرف سے لڑکی کو عاریتاً سونے کے زیورات دئیے جاتے ہوں ،لیکن بیوی اس رواج کے خلاف کا دعویٰ کررہی ہو کہ مجھے یہ سونا ملکیتاً دیا گیا ہےتو چونکہ عورت خلافِ ظاہرملکیت کا دعویٰ کررہی ہے،اس لیے وہ مدعیہ ہےلہذا اگراس کے پاس دو معتبرگواہ موجود ہوں اور اس کے دعویٰ کے مطابق گواہی دیں تو اس کا قول معتبر ہوگا۔ لیکن اگر بیوی کے پاس گواہ موجود نہ ہو ں تو شوہر قسم اٹھائےگا کہ میں نے یہ سونا رواج کےمطابق عاریتاًدیا تھانہ کہ مہر یا ملکیت کے طور پر۔ اگر وہ قسم کھالے تو اس کا قول معتبر شمار کیا جائے گا،لہذا بیوی سونا واپس کرے گی۔
البینۃ علی المدعي واليمين على من أنكر.(سنن الترمذي، أبواب الأحكام،باب ما جاء أن البينة على المدعي،ج:3، ص:618)
وقيل المدعي من يلتمس غير الظاهر والمدعى عليه من يتمسك بالظاهر، وقال محمد في الأصل المدعى عليه هو المنكر، وهذا صحيح. (البحر الرائق شرح كنز الدقائق، كتاب الدعوى، ج:7، ص:193)
هي (تمليك المنافع مجانا) أفاد بالتمليك لزوم الايجاب والقبول ولو فعلا.وحكمها: كونها أمانة. (الدر المختار، كتاب العارية،ص:556)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں