بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 10/10/2026 |
دارالافتاء
طواف كے دوران بيت الله کی طرف سینہ یا پاؤں کر کے طواف کرنا
سوال
یہ بات تو مسلم ہے کہ دوران طواف کعبے کی طرف سینہ کرنا ممنوع ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ طواف کے درمیانی چکروں میں جب دور سے بالاشارہ حجر اسود کا استلام کرے تو کیا اس وقت صرف ہاتھ حجر اسود کی طرف کرے گا یا استلام الحجر بالاشارہ کے وقت سینہ بھی کعبے کی طرف کر سکتے ہیں کہ عادةً دور سے استلام بالاشارہ کے وقت تھوڑابہت سینہ کعبے کی طرف ہو ہی جاتا ہے اور بعض مرتبہ ازدہام کے سبب اسی کیفیت پر طواف میں دو ایک قدم چلنا بھی پایا جاتا ہے ۔ تو کیا دوران طواف استلام حجر بالاشارہ کے وقت اس قدر ہلکا انحراف الی الکعبہ تھوڑی بہت مدت یعنی ایک دو قدم کے بقدر صحت طواف سے مانع ہوگا یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ طواف کرنے والے کے لیے دوران طواف اپنی نظر سامنے رکھنی چاہیے ،خانہ کعبہ کی طرف چہرہ کر کے دیکھنا خلاف ادب ہے ،جبکہ حالت طواف میں بیت اللہ کی طرف سینہ یا پشت کرنا جائز نہیں ،البتہ اگر حجر اسود یا رکن یمانی کا استلام کرتے وقت بیت اللہ کی طرف سینہ کرلیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ،تاہم اس میں یہ ضروری ہے کہ استلام کرتے وقت دونوں قدم اپنی جگہ پر ہوں اور استلام سے فارغ ہونے کے بعد اسی جگہ سے بقیہ چکر کو پورا کیا جائے ،تاکہ طواف کا کچھ حصہ بھی بیت اللہ کی طرف منہ کرنے کی حالت میں طے نہ ہو ،کیونکہ طواف کا جو حصہ(اگرچہ ایک دو قدم ہی کیوں نہ ہوں) بیت اللہ کی طرف سینہ کر کے چلا جائے،اتنے حصےکا طواف نہ ہوگا ،بلکہ اس کا اعادہ کرنا ہوگا ۔ صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی آدمی نے بیت اللہ کی طرف سینہ یا پشت کر کے طواف کا کچھ حصہ ادا کیا ،تواس حصے کے بقدر طواف کا اعادہ کرنا واجب ہے جتنا حصہ اس نے بیت اللہ کی طرف سینہ کر کے اداکیا ہے چاہے جو بھی طواف ہو،چنانچہ اگر طواف کے دوران ہی اس کے لیے پیچھے آکر اس جگہ سے صحیح طرح سے ادا کرنا ممکن ہو تو اسی وقت کر لے اور اگر اس وقت رش وغیرہ کی وجہ سے ممکن نہ ہوتو آخر میں پورے چکر کا اعادہ کرے۔
وينبغي أن يبدأ بالطواف من جانب الحجر الذي يلي الركن اليماني فيكون مارا على جميع الحجر بجميع بدنه فيخرج من خلاف من يشترط المرور كذلك عليه. وشرحه أن يقف مستقبلا على جانب الحجر بحيث يصير جميع الحجر عن يمينه ثم يمشي كذلك مستقبلا حتى يجاوز الحجر فإذا جاوزه انفتل وجعل يساره إلى البيت.(الفتاوى الهندية،كتاب المناسك،الباب فى كيفية أداء الحج،ج:1،ص:225)
(وأخذ) الطائف (عن يمينه مما يلي الباب) فتصير الكعبة عن يساره لأن الطائف كالمؤتم بها والواحد يقف عن يمين الإمام، ولو عكس أعاد مادام بمكة فلو رجع فعليه دم وكذا لو ابتدأ من غير الحجر كما مر... لو استقبل البيت بوجهه أو استدبره وطاف معترضا كما في شرح اللباب وغيره.(قوله فلو رجع) أي إلى بلده قبل إعادته.(قوله وكذا لو ابتدأ من غير الحجر) أي يعيده وإلا فعليه دم.(ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الحج،فصل فى الإحرام وصفة المفرد بالحج،ج:2،ص:494)
ومن ترك من طواف الزيارة ثلاثة أشواط فما دونها فعليه شاة... ومن ترك طواف الصدر أو أربعة أشواط منه فعليه شاة " لأنه ترك لواجب الأكثر منه وما دام بمكة يؤمر بالإعادة إقامة للواجب في وقته. ومن ترك ثلاثة أشواط من طواف الصدر فعليه الصدقة.(الهداية،كتاب الحج،ج:1،ص:162)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 324
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 240
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 879
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 450
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 572
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 488
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 471
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 101
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 76
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 174
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 405
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 150
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 319
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1189
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 383
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں