بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 22/10/2026

دارالافتاء

 

کالے رنگ والی بکری ذبح کرنےکی نذر ماننا


سوال

اگر کوئی شخص یہ نذر مانے کہ اگر میری بیوی کا حمل ٹھہرا تو میں کا لے رنگ کی بکری ذبح کروں گا  تو کیا حمل ٹھہرنے کے بعد کالے رنگ کی بکری ہی ذبح کرنا لازم ہے یا اس کی قیمت بھی دی جاسکتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کسی شخص نے نذر کو شرط کے ساتھ معلق کیا  تو شرط پوری ہونے کی صورت میں نذر کا پورا کرنا واجب ہوگا۔ نیز اگر ناذر نے جانور کے ذبح کرنے کی نذر مانی ہو تو جانور کو ذبح کرنا لازم ہے، البتہ اگر جانور کے ذبح کرنے کی نذر نہیں مانی ،بلکہ اس کے صدقہ کرنے کی نذر مانی ہو تو اس صورت میں جانور کے بدلے اس کی قیمت دینے کی گنجائش ہے۔

صورت مسئولہ کے مطابق جس شخص نے بیوی کا حمل ٹھہرنے پرکالےرنگ  کی بکری ذبح کرنے  کی نذر مانی ہےتو حمل ٹھہرنے پر بکری ذبح کرنا ہی اس پر لازم ہے،بکری کی قیمت دینے  سے  ذمہ فارغ نہیں ہوگا،تاہم کسی بھی رنگ کی بکری ذبح کرسکتا ہے۔

 

ومن نذر نذرا مطلقا، أو معلقا بشرط ووجد وفى به) أي وفى بالمنذور لقوله عليه السلام «‌من ‌نذر ‌وسمى ‌فعليه الوفاء بما سمى». (البحرالرائق شرح كنز الدقائق، كتاب الأيمان، ج:4، ص:320)

إلا أن يقول إن برئت فلله علي أن أذبح شاة. فأفاد أنه ‌إذا ‌صرح ‌بنذر ‌الذبح ‌لزمه. (البحرا لرائق، كتاب الأيمان، ج:4، ص:322)

إذا صرح بنذر الذبح لزمه۔( البحرا لرائق، كتاب الأيمان، ج:4، ص:500)


فتویٰ نمبر : 9827/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں