بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 22/10/2026

دارالافتاء

 

جوتے پہن کر نماز جنازہ پڑھنا


سوال

نماز جنازہ جوتیاں  پہن کر پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟ جوتیوں پر کھڑے  کر نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے ؟وضاحت مطلوب ہے۔

جواب

واضح رہے کہ نماز جنازہ پڑھتے وقت اگر جگہ اور جوتے دونوں پاک ہو ں تو جوتے پہن کر نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے ۔  اور اگر جوتے نکال کر جوتوں پر کھڑا ہو کر نماز پڑھے تو اس صورت میں جوتے کا جو حصہ پیر کے ساتھ لگا ہوا ہے اس کا پاک ہونا ضروری ہے اگر چہ نچلا حصہ ناپاک ہو۔

 

وقد قدمنا في باب شروط الصلاة أنه لو قام على النجاسة، وفي ‌رجليه ‌نعلان لم يجز، ولو افترش نعليه وقام عليهما جازت، وبهذا يعلم ما يفعل في زماننا من القيام على النعلين في صلاة الجنازة لكن لا بد من طهارة النعلين كما لا يخفى. (البحر الرائق ، كتاب الجنائز ، باب شروط صلاة الجنازة ، ج:2 ، ص:193 )

‌ولو ‌افترش ‌نعليه وقام عليهما جاز فلا يضر نجاسة ما تحتهما لكن لا بد من طهارة نعليه مما يلي الرجل لا مما يلي الأرض. (حاشية الطحطاوي ، كتاب الصلاة ، باب أحكام الجنائز ، فصل الصلاة عليه ص:582 )


فتویٰ نمبر : 9833/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں