بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
موقوفہ زمین میں وراثت کا حکم
سوال
شہر بلاری میں ایک جگہ 1925ء میں عید گاہ کےلیے سید عبدالسلام مرحوم(ہڈی والے) نے وقف کی تھی۔ الحمد للہ ! اور اب تک اسی جگہ پرعیدگاہ تعمیر ہے اور ہر عید کی نماز یہیں پر ادا کی جارہی ہے۔ اورعیدگاہ کمیٹی کی انتظامیہ کے پاس تمام تر انتقالات اور کاغذات بھی موجود ہیں۔اَب98سال بعد واقف کا ایک پوتا اس موقوفہ زمین میں وراثت کا دعویٰ کر تا ہے‘ اور وہ اپنے حصہ کی رقم طلب کرتے ہوئے وکیل کی جانب سے نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا شرعاً اس موقوفہ زمین میں وراثت کا دعویٰ درست ہے؟ جب کہ واقف کے بعد ان کی اولاد میں سے کسی نے بھی اس طرح کا کوئی دعویٰ نہیں کیا تھا۔ امید کہ اس مسئلہ کا جواب کتاب و سنت کی روشنی میں عنایت فرماکر جماعت و جمعیت کے لیے اطمینان کا باعث ہوں گے۔
جواب
واضح رہے كہ جب زمين كسى خاص مصرف كے ليے وقف كى جائے اورجس مقصد کے لیے وقف کی گئی ہو ، اس مقصد میں اس کا استعمال شروع ہوجائےتووقف تام ہوجاتاہے، چنانچہ عیدگاہ کے لیے وقف کی گئی زمین میں جب ایک مرتبہ عید کی نماز پڑھی جائےتووقف تام ہوجاتاہےاور وقف تام ہونے كے بعد موقوفہ زمين کی خرید وفروخت وغیرہ کے تصرفات کا اختیار ختم ہوجاتاہےنیزاس میں میراث کے احکام بھی جاری نہیں ہوتے۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگرواقعی زمین عید گاہ کے لیے وقف کی گئی تھی، توچونکہ وقف تام ہوچکا ہےاس لیے واقف کی اولاد یا پوتوں کا اس موقوفہ زمین پر وراثت کا دعویٰ کرنا شرعاً جائز نہیں ۔
قال ومن اتخذ أرضه مسجدا لم يكن له أن يرجع فيه ولا يبيعه ولا يورث عنه لأنه تجرد عن حق العباد وصارخالصالله تعالیٰ۔(الهداية، کتاب الوقف، ج:4، ص: 411)
شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة. (رد المحتار على الدر المختار، كتاب الوقف، مطلب: شرط الواقف كنص الشارع، ج:6، ص:649(
قال: وإن جعل أرضا له مسجدا لعامة المسلمين وبناها وأذن للناس بالصلاة فيها وأبانها من ملكه فأذن فيه المؤذن وصلى الناس جماعة صلاة واحدة أو أكثر لم يكن له أن يرجع فيه وإن مات لم يكن ميراثا" لأنه حرزها عن ملكه وجعلها خالصة لله تعالى.(المبسوط للسرخسي، كتاب الوقف، ج:11، ص: 124)
)فإذا تم ولزم لا يملك ولا يعار ولا يرهن) (قوله: لا يملك) أي لا يكون مملوكا لصاحبه ولا يملك أي لا يقبل التمليك لغيره بالبيع ونحوه لاستحالة تمليك الخارج عن ملكه۔ (الدرالمختارمع ردالمحتار،كتاب الوقف، ج:6، ص:531)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں