بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 20/10/2026 |
دارالافتاء
تحریری طلاق دینا
سوال
ایک شخص کی آج سے تقریباًگیارہ سال پہلے شادی ہوئی،تاہم کچھ مدت کے بعد میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہوئے،شوہر نے اپنی طرف سےنباہ کرنے کی کوشش کی لیکن نباہ نہ ہوسکا۔چنانچہ شوہر نے سٹامپ پیپرپر یہ الفاظ لکھے کہ ”من سائل اپنی جانب سے اپنی بیوی مسماۃ۔۔۔۔کو طلاقِ ثلاثہ دے رہا ہوں“۔کیا مذکورہ الفاظ سے بیوی کو تین طلاقیں واقع ہوئی ہیں یا نہیں؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے اگر شوہر اپنی بیوی کو ایک ہی مجلس میں بیک لفظ یا مختلف الفاظ کے ساتھ تین طلاقیں دے دے تو تین طلاقیں ہی واقع ہوں گی۔ چنانچہ اس کے بعد بیوی مغلظہ ہوکرشوہرپر حرام ہوجاتی ہے،اور ان کا آپس میں ازدواجی تعلق ختم ہو جا تا ہے۔نیز طلاق جس طرح زبانی الفاظ کے ساتھ واقع ہوتی ہے،اسی طرح خط وکتابت کے ذریعے اگر شوہر بیوی کو طلاق کے الفاظ لکھے تو اس سے بھی طلاق واقع ہوتی ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر واقعی شوہر نے بیوی کو طلاق دینے کے لیے سٹامپ پیپر پر طلاق کے مذکورہ الفاظ ”من سائل اپنی جانب سے اپنی بیوی مسماۃ۔۔۔کو طلاقِ ثلاثہ دے رہا ہوں“لکھے ہوں تو اس سے اس کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوئی ہیں۔لہذا وہ اپنے شوہر پر حرمت مغلظہ کے ساتھ حرام ہوگئی ہے،اور اب دونوں کے مابین ازدواجی تعلق قائم رکھنا شرعاً جائز نہیں۔
قال الليث: حدثني نافع، قال: كان ابن عمر، إذا سئل عمن طلق ثلاثا، قال: «لو طلقت مرة أو مرتين، فإن النبي صلى الله عليه وسلم أمرني بهذا، فإن طلقتها ثلاثا حرمت حتى تنكح زوجا غيرك».(صحيح البخاري، كتاب الطلاق،باب من قال لامرأته أنت علي حرام، ج:7، ص:43)
عن الأعمش قال ۔۔۔سمعت علي بن أبي طالب یقول إذا طلق رجل امرأته ثلاثا في مجلس واحد فقد بانت منه ولا تحل له حتی تنکح زوجا غیره.(السنن الکبری للبیهقي،کتاب الخلع و الطلاق،باب من جعل الثلاث واحدة وما ورد في خلاف ذلك، ج:7، ص:555)
" وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها ". (الهداية،كتاب الطلاق،فصل فيما تحل به المطلقة، ج:2، ص:257)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 892
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1192
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں