بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
منافع کی شرح طے کئے بغیر عقد مضاربت کرنا
سوال
ہمارے ایک دوست (ایمزون) پر آن لائن کام کرتے ہیں،جس کا طریقہ درج ذیل ہے۔وہ جدید موبائل ، کمپیوٹر کے آلات یورپ امریکہ برطانیہ میں فروخت کرتے ہیں۔اس کے ساتھ مختلف لوگ انوسمینٹ کرتے ہیں اورحاصل ہونے والے منافع کو وہ تمام شراکت داروں میں تقسیم کر دیتے ہیں ،منافع کی کوئی شرح متعین نہیں ہےمثلا ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پرکبھی ساڑھے چار ہزار کبھی پانچ ہزار منافع کی شرح رہتی ہے ۔ کاروبار میں مالی طور پر ابھی تک کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا البتہ منافع کی شرح کم ضرور ہوئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس کے کاروبار کو شراکت داروں نے اپنی آ نکھوں سے ابھی دیکھا نہیں ہے۔شرعا اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
شرعی نقطہ نظر سے خریدوفروخت کے معاملے میں اس بات کی رعایت ضروری ہے کہ جس چیز کی خریدوفروخت ہورہی ہو وہ چیز شرعی اعتبار سے حلال ہو، نیز وہ چیز معلو م ومتعین ہونے کے ساتھ ساتھ عاقدین کے مابین معاملہ طے پاتے وقت بائع یعنی فروخت کنندہ کی ملکیت وقبضہ میں ہو۔نیز مضاربت کی صورت میں فیصد کے اعتبار سے نفع طے کرنا بھی ضروری ہے، چنانچہ اگر کوئی ایمزونAMAZON))میں اپنا اکاونٹ کھول دےاور اپنی مملوکہ چیز جس کا کاروبار بذات خود حلال ہو ،ان کے گودام (Warehouse) میں پہنچا دے اورپھر ایمزون کمپنی کے واسطے سے اسے بیچ کر کسٹمر تک پہنچائے تو یہ معاملہ شرعاً جائز ہوگا ۔
صورت مسئولہ کے مطابق ایمزون پر کام کرنے والااگر درج بالا تفصیل کے مطابق جائز طریقے سے کام کرتا ہواور لوگوں سے سرمایہ لے کر اس کو کام میں لگائےتوشرعا یہ عقد مضاربت ہوگالہذا اس میں سرمایہ فراہم کرنے والے اور کام کرنے والے دونوں کے مابین نفع فیصد کے اعتبار سے تقسیم کرنا ضروری ہے۔صورت مسئولہ میں چونکہ یہ متعین نہیں ہے،اس لئے یہ معاملہ ناجائز ہے۔
عن حكيم بن حزام , قال: قلت: يا رسول الله , الرجل يطلب مني البيع وليس عندي أفأبيعه له؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا تبع ما ليس عندك " (السنن الكبري للبيهقي ، كتاب البيوع، باب من قال لايجوز بيع الغائبة، ج:8 ص:95)
(ومنها) وهو شرط انعقاد البيع للبائع أن يكون مملوكا للبائع عندالبيع فإن لم يكن لا ينعقد، وإن ملكه بعد ذلك بوجه من الوجوه إلا السلم خاصة، وهذا بيع ما ليس عنده ونهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع ما ليس عند الإنسان، ورخص في السلم۔ ( بدائع الصنائع، كتاب البيوع، فصل واماالذي يرجع الي المعقود عليه، ج:5 ص: 14)
ویشترط ایضافي المضاربةان يكون نصيب كل منهما من الربح معلوما عند العقد ؛لان الربح هو المعقود عليه ،و جهالته توجب فساد العقد ۔(فتح القدير ،كتاب المضاربةج7ص421)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں