بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

طلاق کو شرط پر معلق کرنےسے پہلے شرط کا موجود ہونا


سوال

ایک شخص نےاپنی  بیوی کو واٹساپ پر لکھ کر بھیجا کہ اگر میری اجازت کے بغیر  گھر سے باہر قدم رکھا تو تم کو تین طلاق ،اس وقت عورت گھر سے باہر تھی تو عورت نے اسی وقت خاوند کو تصویر سینڈ کی کہ میں تو باہر ہوں، ایسی صورت میں طلاق واقع ہوئی یا نہیں ؟

جواب

اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی  طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرےتو جب  بھی شرط پائی جائے طلاق واقع ہوگی۔ نیز اگر شرط کا وجود تعلیق سے پہلے پایا  گیا ہو تو کوئی طلاق واقع نہ ہوگی۔

صورت مسئولہ کے مطابق کسی شخص کا اپنی بیوی سے یہ کہنا کہ ''اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر قدم رکھا تو تم کو تین طلاق''تعلیق طلاق ہے ۔لہذا  شوہر کے مذکورہ الفاظ کہتے وقت  اگر عورت پہلے سے گھر سے باہر ہو تو ایسی صورت میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی،تاہم اگر بیوی گھر آجائےاور اس کے بعد شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر قدم رکھے تو شرط موجود ہونے کی وجہ سے بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ کے ساتھ شوہر پر حرام ہوجائے گی۔

 

إذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط.(الفتاوى الهندية،كتاب الطلاق،الباب الرابع في الطلاق بالشرط،ج:1،ص:420،دار الفكر بيروت)

 

 


فتویٰ نمبر : 6789/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں