بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

پرندوں کو انجکشن دینے کا حکم


سوال

پرندے مثلاً چکور ،بٹیر ،تیتر کو   Testosterone  نامی ایک انجکشن   دی جاتی ہے  جس کی وجہ سے  پرندہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر آواز نکالنا شروع کرتا ہے ، کیا شرعی اعتبار سے یہ انجکشن دینا  جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

 پرندوں کو جلدی آوازیں شروع کرنے کے لیے انجکشن دینا فی نفسہ جائز ہے لیکن اگرانجکشن دینے سے کسی خریدار کو دھوکہ دینا مقصود ہو تو پھرجائز نہیں۔

 

"وإنما تثبت الحرمة بعارض نص مطلق أو خبر مروي فما لم يوجد شيء من الدلائل المحرمة فهي على الإباحة".(مجمع الانهر فی شرح ملتقی الابحر،كتاب الاشربة،ج:2،ص:568)

"خصاء ‌السنور إذا كان فيه نفع أو دفع ضرر لا بأس به كذا في الكبرى".(الفتاوى الهندية،كتاب الكراهيه،الباب التاسع عشر،ج:5،ص:357)


فتویٰ نمبر : 5605/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں