بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
ايک مصرف كا چنده دوسرے مصرف میں خرچ کرنا
سوال
ایک عالم کے انتظام میں دو مدارس ہیں ، ایک بنین اور ایک بنات کا ہے۔ بنات کے مدرسے میں کارپٹ کے لیے عورتوں نے چندہ جمع کیا ،اب کچھ رقم اضافی ہوگئی،اسی طرح کتب حدیث وجائے نماز ہدیہ کرتے ہیں ۔ چونکہ بنات کے مدرسے میں ان اشیاء کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی ،کیا ان اشیاء کو بنین کے مدرسے میں استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ نیز کیا مدرسے کا چندہ مسجد میں دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟
جواب
جب کوئی شخص کسی نیک کام کے لیے چندہ دے تو جس کو چندہ دیا گیا ہے ،اس پر لازم ہے کہ اس کو صرف اسی مصرف میں خرچ کرے ،جہاں چندہ دینے والےنے خرچ کرنے کا کہا ہو اور اگر چندہ وصول کرنے والے کے پاس وہ مصرف موجود نہ رہے تو چندہ دینے والے کی اجازت کے بعد دوسرے مصرف میں وہ چندہ استعمال کیا جاسکتا ہے اور اگر چندہ دینے والے تک رسائی ممکن نہ ہو تو اس کی منشا کی رعایت کرتے ہوئے دوسرے قریبی مصرف میں صرف کیا جاسکتا ہے ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر کوئی شخص کسی متعین مدرسہ کی ضرورت کے لیے چندہ دے تو اسی میں صرف کرنا لازمی ہے تاہم اگر وہ ضرورت باقی نہ رہے تو دینے والے کی اجازت سے دوسری جگہ استعمال کرنا جائز ہے۔ نیز بہتر یہ ہے کہ ایک وقف کا بچا ہوا مال اسی کے جنس میں لگایا جائے یعنی مدرسہ کا بچا ہوا پیسہ و سامان وغیرہ دوسرے مدرسہ میں لگایا جائے کیونکہ ایک مدرسہ دوسرے مدرسہ کی جنس سے ہے اور مسجد چونکہ دوسری جنس میں شمار ہوتی ہے ۔اس لئے مسجد میں نہ لگایا جائے تاہم اگر رقم دینے والا اجازت دے تو پھر مسجد میں بھی لگانا جائز ہے ۔
"شرط الواقف يجب اتباعه لقولهم:شرط الواقف كنص الشارع أي: في وجوب العمل به وفي المفهوم والدلالة".(الأشباه والنظائر،الفن الثاني:الفوائد،كتاب الوقف،ص:163)
(فإذا تم ولزم لا يملك ولا يملك ولا يعار ولا يرهن).قال ابن عابدين ؒ (قوله: لا يملك) أي لا يكون مملوكا لصاحبه ولا يملك أي لا يقبل التمليك لغيره بالبيع ونحوه لاستحالة تمليك الخارج عن ملكه… ".(رد المحتار على الدر المختار،كتاب الوقف،ج:4،ص:352،351)
"مراعاة غرض الواقفين واجبة وصرح الأصوليون بأن العرف يصلح مخصصا ... وفي الأشباه في قاعدة العادة محكمة أن ألفاظ الواقفين تبنى على عرفهم كما في وقف فتح القدير.(كتاب الوقف،مطلب مراعاة غرض الواقفين واجبة:ج:6،ص:683)
حوض في محلة خرب فصار بحيث لا تمكن عمارته واستغنى أهل المحلة عنه إن كان يعرف واقفه يكون له إن كان حيا وإلى ورثته إن كان ميتا، وإن كان لا يعرف واقفه فهو كاللقطة في أيديهم يتصدقون به على فقير ثم يبيعه الفقير فينتفع بالثمن.(الفتاوى الهندية،كتاب الوفق،الباب الثالث عشر،ج:2،ص:479)
"شرط أن يتصدق بفاضل الغلة على من يسأل في مسجد كذا كل يوم لم يراع شرطه، فللقيم التصدق على سائل غير ذلك المسجد أو خارج المسجد، أو على من لا يسأل".(غمزعيون البصائرفي شرح الأشباه والنظائر،كتاب الوقف،ج:2،ص:230)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں