بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

ایمازون پر خرید وفروخت کا حکم


سوال

 میں ایمازون پر خرید وفروخت کا کام کرتا ہوں۔ایمازون پر میری دکان ہے، میرے ساتھ بندے کام کرتے ہیں جو ہول سیل پر جاکر سامان پسند کرتے ہیں اور میں اس کا اپروول (Approval)دیتا ہوں ۔ اگر وہ سامان شرعا جائز ہو تب ہی اس کا اپروول دیتا ہوں، اس کے بعد ہم وہ سامان خریدتے ہیں۔ نیز میں جب بھی کچھ خریدتا ہوں تو پہلے رقم ادا کرتا ہوں ،پھر سارا سامان اپنے گودام لے جاتا ہوں،  پھر اپنا سامان مارکیٹ پر دکھا کربیچتا ہوں۔ منافع اکٹھا کرنے کے بعد میرے ساتھ جو سرمایہ کار ہیں ان کو ان کامتعین حصہ دیتا ہوں اور اپنا حصہ بھی الگ کردیتا ہوں۔اس حصے سے میں اپنے اسٹاف کی تنخواہیں دیتا ہوں اور ٹیکس ادا کرتا ہوں۔ میں اپنے کاروبار میں کسی بھی قسم کی حرام چیز نہ خریدتا ہوں اور نہ بیچتا ہوں۔ کیا مذکورہ طریقے سے میرے لیے ایمازون پر کاروبار کرنا جائز ہے؟

جواب

ایمازون پرشرعی و قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد خرید وفروخت جائز ہے، نیز فروخت کنندہ جو چیز فروخت کررہا ہو وہ معلوم اور متعین ہو اوروہ چیز اس کی ملکیت اور قبضہ میں آچکی ہو۔ 

لہذا صورت مسئولہ میں اگر واقعی سائل پہلے سامان خرید کر اپنے گودام میں لاتا ہو اور اس کے بعد اس کو آگے بیچتا ہو۔ اسی طرح وہ شرعا ممنوع اور حرام اشیاء کی لین دین سے اجتناب کرتا ہوتو اس کے لیے ایمازون پر مذکورہ طریقے سے کاروبار کرنا جائز ہے۔

 

عن حكيم بن حزام، قال: قلت: يا رسول الله، الرجل يطلب مني البيع وليس عندي أفأبيعه له؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا تبع ما ليس عندك ". (السنن الكبرى للبيهقي، ج:5، ص:438، الرقم: 10422، دار الكتب العلمية، بيروت)

(ومنها) وهو شرط انعقاد البيع للبائع أن يكون مملوكا للبائع عند البيع فإن لم يكن لا ينعقد، وإن ملكه بعد ذلك بوجه من الوجوه إلا السلم خاصة، وهذا بيع ما ليس عنده ، ونهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع ما ليس عند الإنسان، ورخص في السلم. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، ج:5، ص:147، دار الكتب العلمية، بيروت)


فتویٰ نمبر : 3400/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں