بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

ثافی عدن نام رکھنا


سوال

 ثافی عدن نام کا  کیامعنی ہے  اور کیا یہ نام رکھنا شرعاً جائز ہے؟

جواب

ثافی  لفظ کا مادہ ث،ف،ی ہے جس کا معنی پھینکنےاور اپنے  پیچھے کسی کو لگانے کے  آتاہےجب کہ لفظ  عدن کا معنی ''ہمیشہ رہنے ''کے آتا ہےمذکورہ نام  معنی کے لحاظ سے مناسب نہیں لگتا  لہذا اس سے اجتناب کیا جائےاور اس کی جگہ ایسے نام کا انتخاب کریں  جو اچھےمعنی والا ہو   یا کسی نبی ،صحابی  یاامت کے نیک صالح بندے کا نام ہو۔

 

ثفيت القوم: طردتهم. ومر يثفيه ويثفوه: أي يتبعه وراءه۔(المحيط في اللغة،ج:2،ص:422)

عدن:بالمكان،عدنا،وعدونا:أقام به،قيل:ومنه جنَة عدن:جنة إقامة؛لمكان الخلد فيها۔(المعجم الوسيط،ص:617)


فتویٰ نمبر : 5608/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں