بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بیوی کو غصے کی حالت میں تین بار "طلاق، طلاق، طلاق " کہنے کا حکم
سوال
ہم کراچی اپنے رشتہ دار کے پاس گئے تھے کہ ہمارے (میاں بیوی کے) درمیان اس بات پر بحث ہوئی کہ میں کہتا رہا کہ کل صبح واپس جائیں گے جب کہ میری بیوی بضد تھی کہ نہیں آج رات ہی واپس جائیں گے۔ میں نے دو تین تھپڑ بھی رسید کیے لیکن جب وہ اپنے ارادے سے باز نہ آئی تو میں نےاسے کہا کہ طلاق، طلاق، طلاق۔ پھر اس کے بعد تین دن ہم کراچی میں رہے اور پھر گھر آکر پندرہ (15) دن تک اپنے گھر میں میاں بیوی کی طرح رہے اور اس کے بعد میں UAEآگیا۔ اب بھی جب میں گھر کال کرتا ہوں تو ہم خوشی خوشی باتیں کرتے ہیں اور ایسا محسوس بھی نہیں کرتے کہ ہمارے درمیان کچھ ہوا ہے۔کیا اس مسئلے میں طلاق واقع ہوئی ہے یانہیں؟ اور ابھی ہمیں کیا کرنا چاہئے؟
جواب
اپنی بیوی سےطلاق کے صریح الفاظ تین مرتبہ کہنے سے رشتہ نکاح مکمل طور پر ختم ہوجاتا ہے اور بیوی شوہر پر حرام ہوجاتی ہے۔ عدت گزرنے کے بعد اگر وہ عورت اپنی مرضی واختیار سےکسی دوسرے شخص سے شادی کرے اوران کے مابین ازدواجی تعلق بھی قائم ہوجائے ، اور پھر وہ دوسرا شوہر اس کو طلاق دے یا فوت ہوجائے تو پھر عدت گزرنے کے بعد اگر پہلے شوہر کے ساتھ نکاح کرنا چاہے تو کرسکتی ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق چونکہ سائل نے غصہ کی حالت میں بیوی کے سامنےاسے تین بار "طلاق، طلاق، طلاق" کے الفاظ کہے ہیں، اس لیے طلاق مغلظ واقع ہوکر بیوی شوہر پر حرام ہوچکی ہے، اب ان کو چاہئے کہ فورا علیحدگی اختیار کریں، ان کے لیے میاں بیوی کی حیثیت سے اکٹھا رہنا جائز نہیں ۔
قال الله تعالى: ﴿فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ ﴾ (البقرة، الآية:230)
قوله تعالى: ﴿فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره﴾ منتظم لمعان: منها تحريمها على المطلق ثلاثا حتى تنكح زوجا غيره. (أحكام القرآن للجصاص، ج:1، ص:472، دار الكتب العلمية، بيروت)
ولا يلزم كون الإضافة صريحة في كلامه؛ لما في البحر لو قال: طالق فقيل له من عنيت؟ فقال امرأتي طلقت امرأته... فهذا يدل على وقوعه وإن لم يضفه إلى المرأة صريحا. (رد المحتار على الدر المختار، ج:3، ص:248، دار الفكر، بيروت)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں