بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

زمین فروخت کیے بغیر صرف انتقال فروخت کرنا


سوال

 ہم پراپرٹی والے کبھی کبھار زمین کے بغیر صرف زمین کا انتقال فروخت کرتے ہیں جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ ایک شخص کے نام 500 مرلہ کا انتقال ہوتا ہے جس کو ہوائی انتقال کہا جاتا ہے یعنی وہ انتقال جس کے مقابل میں وہ زمین موجودنہیں ہوتی ۔تو اس انتقال کو فروخت کرنے کا کیا حکم ہے؟ 

جواب

خرید وفروخت کی شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ مبیع(جس چیز کو فروخت کیا جارہا ہو) موجود ہو۔ اگر مبیع موجود نہ ہو تو عقد بیع منعقد نہیں ہوتی۔

صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی شخص کے نام صرف انتقال ہو لیکن زمین موجود نہ ہو تو محض انتقال کو بیچنا شرعا جائز نہیں۔

 

وأما الذي يرجع إلى المعقود عليه فأنواع (منها) : أن يكون موجودا فلا ينعقد ‌بيع ‌المعدوم، وماله خطر العدم كبيع نتاج النتاج. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، ج:5، ص:138، دار الكتب العلمية، بيروت)


فتویٰ نمبر : 3390/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں