بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 26/10/2026 |
دارالافتاء
عقد مساقات میں ٹیوب ویل لگانے کا خرچہ
سوال
ہم نے باغ اجارے پر لیا ہے اگر ٹیوب ویل کا پانی خشک ہوجائے یا ٹیوب ویل منہدم ہوجائے تو دوسرا ٹیوب ویل لگاناکیا زمیندار کے ذمہ ہوگا ؟نیز اگر ٹیوب ویل میں کوئی خرابی آجائے تواس کی مرمت کا خرچہ کیا کسان کے ذمہ ہے؟
جواب
واضح رہے کہ درختوں کو اجارے پر دینایا لینا جائز نہیں کیونکہ اجارہ شرعاًصرف منافع پر ہوتا ہے، تاہم باغ کو اجارے پر لینےکے جواز کی یہ صورت ممکن ہےکہ جس شخص کو باغ اجارے پر دینا ہے اسی کے ساتھ پہلے درختوں میں مساقاۃ(بٹائی) کا معاملہ اس طور پر کرلیاجائےکہ حاصل ہونے والی پیداوار میں مثلاً ایک حصہ مالک کا اور باقی ننانوے(99) حصےکام کرنے والے کے لیےمقرر کر لیے جائیں۔ پھر نئے عقد کے ساتھ اسی شخص کو باغ کی زمین متعین اجرت کے ساتھ اجارے پر دی جائے ، تو ایسی صورت میں اجارہ کی رو سے کرایہ دار پر کرایہ لازم ہوگا اور مساقاۃ کی رو سے باغ کا مالک اور مساقاۃ پر لینے والا باغ کے پھلوں میں اپنے اپنے طے شدہ حصے کے حقدار ہوں گے۔اس میں یہ ضروری ہے کہ پہلے مساقاۃ کا عقد کیا جائے اس کےبعداجارہ کا عقد کیا جائے ۔نیز مساقاۃ کے معاملے میں جن کاموں کی ضرورت وافادیت اس دورانیہ تک باقی رہتی ہو جس دورانیہ تک مساقاۃ کا معاملہ جاری رہے گا تو ایسے کام عامل کی ذمہ داری ہےالبتہ جو کام مستقل نوعیت کے ہوں اور ان کی افادیت وضرورت مساقاۃ کے معاملے کے بعد بھی برقرار رہے تو وہ کام مالک زمین کی ذمہ داری ہے لہذا ایسے کاموں کی عامل پر شرط لگانے سے معاملہ فاسد ہوجاتا ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق ٹیوب ویل سے فائدہ حاصل کرناچونکہ مساقاۃ کے معاملے کے بعد بھی برقرار رہتا ہے اس لیے نیا ٹیوب ویل لگانا مالک زمین کی ذمہ داری ہوگی ،البتہ جہاں تک خراب ٹیوب ویل کی مرمت کی بات ہے تو اگر عامل کی غفلت کے بغیر ٹیوب ویل میں خرابی آئی ہو توایسی صورت میں مرمت کی ذمہ داری مالک زمین کی ہوگی اور اگر خرابی عامل کی غفلت کی وجہ سے ہوئی ہو تو پھرعامل مرمت کرے گا۔
أن اشتراط ما لا تبقى منفعته بعد المدة على المساقي كالتلقيح والتأبير والسقي جائز، وما تبقى منفعته بعدها كإلقاء السرقين ونصب العرائش وغرس الأشجار ونحو ذلك مفسد.(رد المحتار على الدر المختار،كتاب المساقاة، ج:9،ص:421)
إذا هلكت الوديعة أو طرأ نقصان على قيمتها في حال تعدي المستودع أو تقصيره يلزم النقصان.(مجلة الأحكام العدلية،الباب الثاني في الوديعة،الفصل الثاني،المادة:787،ص:150)
لا تجوز إجارة الشجر والكرم للثمر؛ لأن الثمر عين والإجارة بيع المنفعة لا بيع العين.(بدائع الصنائع، كتاب الإجارة،ج:4،ص:175)
وإن استأجر أرضا فيها زرع للآجر أو شجر أو قصب أو كرم أو ما يمنع من الزراعة لم تجز؛ لأنها مشغولة بمال المؤاجر.(بدائع الصنائع،كتاب الإجارة،فصل في أنواع شرائط ركن الإجارة،ج:4،ص:188)
فالحيلة في ذلك أن يدفع الزرع إليه معاملة إن كان الزرع لرب الأرض على أن يعمل المدفوع إليه في ذلك بنفسه وأجرائه وأعوانه على أن ما رزق الله تعالى من الغلة فهو بينهما على مائة سهم من ذلك للدافع وتسعة وتسعون سهما للمدفوع إليه ثم يأذن له الدافع أن يصرف السهم الذي له إلى مؤنة هذه الضيعة أو إلى شيء أراد ثم يؤاجر الأرض منه... وكذلك الحيلة في الشجر والكرم يدفع الشجر والكرم معاملة. كذا في المحيط.(الفتاوى الهندية،كتاب الإجارة،الباب السادس،ج:4،ص:447)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 330
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 247
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 903
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 456
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 577
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 497
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 478
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 325
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1201
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 389
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں