بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
Fiverrویب سائٹ پر کام کرنے کاحکم
سوال
ایک آن لائن ویب سائٹ ہے جس کا نام "Fiverr"ہے جس کے ذریعے لوگ کام کرتے ہیں جس کا طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے کام کی تفصیل ویب سائٹ پر ڈالتے ہیں کہ میں فلاں کام کرسکتا ہوں پھر وہاں آکر ہمیں کام دیتے ہیں ۔ہم اس کام کو کرکے پیسے لیتے ہیں ،لیکن جب ہم ویب سائٹ سے پیسے نکالتے ہیں تو ہم سے یہ ویب سائٹ پیسوں کی کچھ مقدار کاٹ لیتے ہیں اور یہ پیسے اس ویب سائٹ والوں کو جاتے ہیں تو اس پر کام کرنا کیسا ہے؟دوسری بات یہ ہے کہ یہ ویب سائٹ یہودیوں کا ہے اور اس کے پیسے اس کو جاتے ہیں تو اس صورت میں اس ویب سائٹ پر کام کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے خدمات کے عوض اجرت حاصل کرنا اجارہ کہلاتا ہے ۔فری لانسنگ بھی عقد اجارہ ہی کی ایک صورت ہے جس میں فری لانسر کی حیثیت اجیر مشترک کی ہے جبکہ گاہک کی حیثیت مستاجر کی ہوتی ہے اور ان دونوں کے مابین عقد اجارہ طے پاتاہے ،چنانچہ ان کے مابین ہونے والے عقد میں اجارہ کی شرائط کا ہونا ضروری ہے،نیزغیر مسلموں کے ساتھ دنیاوی معاملات کرنا شریعت کے روسے مرخص ہے،تاہم دلی دوستی اور قلبی روابط قائم کرنا جائز نہیں۔
صورت مسئولہ میں Fiverrویب سائٹ پر فری لانسنگ کے ذریعہ جو خدمات فراہم کی جاتی ہیں اگر وہ غیر شرعی امور پر مشتمل نہ ہوں تو ان کے عوض رقم وصول کرنا جائز ہے،نیزیہودیوں کے ساتھ معاملات کرنا جائز ہے ،بشرطیکہ یقینی طور پر یہ معلوم نہ ہوکہ اس کی آمدنی مسلمانوں کے خلاف استعمال ہوتی ہے ۔
عن عائشة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم: «اشترى من يهودي طعاما إلى أجل، ورهنه درعا له من حديد».(صحيح مسلم،باب الرهن وجوازه في الحضر والسفر،ج:2،ص:31)
(الأجراء على ضربين مشترك وخاص فالأول من يعمل لا لواحد) كالخياط ونحوه (أو يعمل له عملا غيرموقت)۔۔۔(أو موقتا بلا تخصيص)۔۔۔(ولا يستحق المشترك الأجر حتى يعمل كالقصار ونحوه).(الدرالمختار علی صدر ردالمحتار، باب ضمان الأجير،ج6،ص64)
ومنها أن يكون مقدور الاستيفاء حقيقة أو شرعا فلا يجوز استئجار الآبق ولا الاستئجار على المعاصي لأنه استئجار على منفعة غير مقدورة الاستيفاء شرعا. (الفتاوى الهندية،كتاب الإجارة،باب الاول،ج4،ص411)
ولا يجوز الاستئجار على الغناء والنوح وكذا سائر الملاهي لأنه استئجار على المعصية والمعصية لا تستحق بالعقد. (الهداية،كتاب الإجارة،باب الإجارة الفاسدة،ج3،ص:306 ،الموادعة،ج:2،ص:382)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں