بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 21/10/2026

دارالافتاء

 

مسافت سفر کی ابتدا


سوال

بنوں کے مرکزی شہر سے کوہاٹ کا فاصلہ بیاسی کلومیٹر ہے اور ہمارا گاوں بنوں کے بالکل آخری کنارے پر ہے جہاں سے کوہاٹ کا فاصلہ 67 کلومیٹر ہے اب جب ہم اپنے گاوں سے دو دن کی نیت سے کوہاٹ جائے تو نماز قصر کی پڑھیں  گےیا پوری پڑھیں گے ؟

جواب

واضح رہے کہ مسافت سفر  میں ضلع كا اعتبار نہیں ہوتا بلکہ جس بستی یا شہر میں کوئی شخص مستقل رہا ئش پذیر ہو وہاں کا اعتبار ہوتا ہے ۔

لہذا صورت مسئولہ میں   سائل کے  گاوں سے کوہاٹ کی مسافت کا اعتبار ہوگا ،چونکہ وہ 78 کلو میٹر سے کم ہے اس وجہ سے کوہاٹ میں پوری نماز پڑھے گا ۔

 

من ‌خرج ‌من ‌عمارة موضع إقامته قاصدا مسيرة ثلاثة أيام ولياليهابالسير الوسط مع الاستراحات المعتادةصلى الفرض الرباعي ركعتين۔(تنويرالابصارعلى صدردرالمختار ، كتاب الصلاة،باب المسافر،ج:2،ص:599تا603)

من فارق بیوت موضع هو فیه من مصرأو قریة ناویا الذهاب إلی موضع بینه وبین ذلك الموضع المسافة المذکورة صارمسافرا، فلایصیرمسافرا قبل أن یفارق عمران ما خرج منه من الجانب الذی خرج منه.( غنیة المستملی في شرح منية المصلى،ص:462)


فتویٰ نمبر : 9792/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں