بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
فجر کی نماز میں قراءت مسنون کے علاوہ ترتیب وار قرآن پڑھنے کا حکم
سوال
ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کی نماز میں مکمل قرآن ترتیب سے پڑھتے ہیں یعنی روزانہ دو صفحات یا دو رکوع پڑھتے ہیں اس طرح سال بھر میں قرآن مکمل ہو جاتا ہے، سوال یہ ہے کہ ان کا یہ عمل شرعا جائز ہے؟ کیا یہ خلافِ سنت ہے؟ کیا اس عمل کو یہ کہنا درست ہے کہ یہ سنت کے مطابق یا سنت کے قریب نہیں ہے؟ جب کہ امام صاحب کا کہنا ہے کہ میں یہ سنت سمجھ کر نہیں کرتا نا ہی کسی کو قرآن مکمل سننے پر مجبور کرتا ہوں نا ہی ترغیب دیتا ہوں۔ براہ کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں حضرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کا قراءت کے معاملے میں کیا عمل تھا اور سنت قراءت سے مراد آیات قرآنیہ کی مقدار ہے یا مخصوص سورت؟
جواب
واضح رہےکہ فجر کی نمازکی قراءت کے سلسلےمیں حضورﷺسے مختلف مقدارمیں پڑھناروایات سے ثابت ہے،بعض روایات میں لمبی سورتیں مثلاًسورہ مؤمنين،بعض روایات میں متوسط سورتیں مثلاًسورہ واقعہ ،جب کہ بعض روایات میں مختصرسورتیں مثلاًسورہ تکویرپڑھنا ثابت ہے۔فقہائے کرام نے ان کومقتدیوں کی حالت پرمحمول کیاہے،کہ امام اپنے مقتدیوں کی حالت اور کیفیت کودیکھ کر اس کی مطابق قراءت میں طول یاقصر کرے۔
صورت مسئولہ کےمطابق امام صاحب کا فجر کی نماز میں سال بھرمیں پورا قرآن ختم کرنے سے اگرمقتدی ناراض نہ ہوتےہواور مسنون قرآت کے مقدار سے زیادہ نہ پڑھتاہو،تواس میں کوئی حرج نہیں۔تاہم خاص اس عمل کو سنت سمجھنا درست نہیں۔نیزمستحب قرآت فجر کی نمازمیں طوال مفصل (یعنی سورہ حجرات سے سورہ بروج تك)میں سےکسی سورت کاپڑھناہے لیکن اگر کوئی ان کے بقدر کسی اور جگہ سے پڑھےتو پھر بھی سنت ادا ہوجائیگی،کیونکہ حضورﷺسے اس کے علاوہ سورتوں کاپڑھنا بھی ثابت ہے۔
وَرُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَرَأَ فِي الصُّبْحِ بِالوَاقِعَةِ، وَرُوِيَ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الفَجْرِ مِنْ سِتِّينَ آيَةً إِلَى مِائَة، وَرُوِيَ عَنْهُ أَنَّهُ " قَرَأَ: إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ.(سنن الترمذي،باب ما جاء في القراء في الصبح،ج:1،ص:151)
عن عبد الله بن السائب قال: " صلى لنا النبي صلى الله عليه وسلم: الصبح بمكة فاستفتح سورة المؤمنين حتى جاء ذكر موسى، وهارون أو ذكر عيسى - محمد بن عباد يشك - أو اختلفوا عليه أخذت النبي صلى الله عليه وسلم سعلة فركع.(صحيح لمسلم،باب القراءة في الصبح،ج:1۔ص:336)
واستحسنوا في الحضر طوال المفصل في الفجر والظهر وأوساطه في العصر والعشاء وقصاره في المغرب. كذا في الوقاية.وطوال المفصل من الحجرات إلى البروج والأوساط من سورة البروج إلى لم يكن والقصار من سورة لم يكن إلى الآخر.(الفتاوی الهندية،الفصل الرابع في القرآة،ج:1،ص:77)
ويقرأ في الحضر في الفجر في الركعتين بأربعين آية أو خمسين آية سوى فاتحة الكتاب ". ويروى من أربعين إلى ستين ومن ستين إلى مائة وبكل ذلك ورد الأثر ووجه التوفيق أنه يقرأ بالراغبين مائة وبالكسالى أربعين وبالأوساط ما بين خمسين إلى ستين.(الهداية،باب صفة الصلوة،ج:1،ص:55)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں