بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 18/08/2026

دارالافتاء

 

وریشہ نام رکھنے کا حکم


سوال

وریشہ نام رکھناکیساہے اس کا معنی ومطلب کیاہے؟

جواب

وریشہ نام رکھنا درست نہیں ہے، کیوں کہ لغتِ عرب میں یہ لفظ  موجود  نہیں، بظاہر یہ نام قرآنِ کریم کی آیت"يا بَنِي آدَمَ قَدْ أَنْزَلْنا عَلَيْكُمْ لِباسًا يُوارِي سَوْآتِكُمْ وَ رِيشًا")الاعراف:26)سے لیا گیا ہے، جس کا ترجمہ ہے:اے آدم کی اولاد ہم نے تمہارے لیے لباس پیدا کیا جو تمہاری اعضاےسترکو بھی چھپاتا ہے اور موجبِ  زینت بھی ہے۔ اس میں" واو" بمعنی "اور" ایک کلمہ ہے اور "رِيشًا" بمعنی "زیب و زینت"دوسرا کلمہ ہے، دونوں کو ملا کر ایک نام بنادیا گیا ہے ۔

 

التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في كتابه ولا ذكره رسول الله عليه السلام، ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لاتفعل.(المحيط البرهاني في الفقه النعماني،ج:5،ص:382)

ولايلزم من ترك المستحب ثبوت الكراهة، إذ لا بد لها من دليل خاص. (ردالمحتار،ج:1،ص:124) 


فتویٰ نمبر : 5312/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں