بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

عورت کا بغیر محرم قریبی مدرسہ جانا


سوال

عورت کا محرم کے بغیر دس پندرہ کلومیٹر کی مسافت پر درس و تدریس کے لیے اکیلے یا دوسری لڑکیوں کے ساتھ پیدل یا سواری پر جانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

عورتوں کے لیے محرم کے بغیر شرعی سفر کرنا جائز نہیں لیکن دس یا پندرہ کلو میٹر کی مسافت چونکہ شرعی سفر کے زمرے میں شامل نہیں، اس لیے کسی عورت کا درس و تدریس کے لیے دس پندرہ کلو میٹر کی مسافت پرا کیلے یا لڑکیوں کے ساتھ پیدل یا سواری پر  جانا جائز ہے بشرطیکہ سر پرست کی اجازت اور شرعی پردہ کی مکمل پابندی کرے اور کسی فتنے کا اندیشہ نہ ہو۔

 

لأن المحرم يشترط للسفر، وما دون ثلاثة أيام ليس بسفر فلا يشترط فيه المحرم كما لا يشترط للخروج من محلة إلى محلة. (بدائع الصنائع ، كتاب الحج، فصل في شرائط فرضيته، ج:3، ص:56)

قال الفقيه أبو جعفر اتفقت الروايات على الثلاث فأما دون الثلاث قال أبو حنيفة رحمه الله تعالى هو أهون من ذلك ولا يكون عليها في ذلك ما يكون عليها في الثلاث. (فتاوى قاضيخان، كتاب الصلاة، باب صلاة المريض، ج:1، ص:83)


فتویٰ نمبر : 5305/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں