بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
معذور کی نماز کا حکم
سوال
اگر کسی بندے کو قطروں کی بیماری ہو تو اس کے لیے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟نیز اس بندے نے اس بیماری کی وجہ سے کئی نمازیں چھوڑدی ہوں اور وہ یہ گمان کرتا ہو کہ اس بیماری کی وجہ سے اس کے لیے نماز پڑھنا معاف ہےتو شریعت کی رُو سے کیا حکم ہے؟
جواب
اگر کسی شخص کو قطرے نکلنے کی بیماری ہواور اس پر کسی ایک نماز کا کامل وقت اس حالت میں گزر جائےکہ قطرے مسلسل نکلتے رہیں یعنی اتنی دیر کے لیے بھی بند نہ ہوں کہ وہ پاک حالت میں وضو کر کے نماز ادا کرسکےتو ایسا شخص معذور شمارہوگا۔ اوریہ اس وقت تک معذور شمار ہوگا جب تک اسے ہر نماز میں کم از کم ایک مرتبہ یہ عذر لاحق ہوتا رہے ۔ایسا شخص ہر نماز کے وقت کے لیے نیا وضو کر کےاس وقت کی تمام عبادات فرض ہوں یا نفل ادا کرسکتا ہے ۔البتہ نماز کا وقت گزرنے پر اس کا وضو ٹوٹ جائے گا۔
علاوہ ازیں معذور شخص کےلیے نمازکےدورانیہ میں اگر کپڑوں کو پاک رکھنا ممکن ہوتو کپڑوں کی پاکی ضروری ہےلیکن اگر کپڑوں کو پاک رکھنا ناممکن ہو یعنی نماز کے دوران پھر نجس ہونے کا خدشہ ہو تو پھر ان کپڑوں کے ساتھ بھی نماز ہوجاتی ہے۔ اگر کسی شخص نے اس بیماری کی وجہ سے نمازیں نہ پڑھی ہوں یہ گمان کرتے ہوئے کہ نماز اس کے لیے معاف ہے تو ایسے شخص پرتوبہ واستغفار کے ساتھ چھوڑی گئی تمام نمازوں کی قضاء لازم ہے۔
(وصاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه (أو استطلاق بطن أو انفلات ريح أو استحاضة) أو بعينه رمد أو عمش أو غرب، وكذا كل ما يخرج بوجع ولو من أذن وثدي وسرة (إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة)بأن لا يجد في جميع وقتها زمنا يتوضأ ويصلي فيه خاليا عن الحدث (ولو حكما) لأن الانقطاع اليسير ملحق بالعدم (وهذا شرط) العذر (في حق الابتداء، وفي) حق (البقاء كفى وجوده في جزء من الوقت) ولو مرة (وفي) حق الزوال يشترط (استيعاب الانقطاع) تمام الوقت (حقيقة) لأنه الانقطاع الكامل.(وحكمه الوضوء) لا غسل ثوبه، ونحوه (لكل فرض ثم يصلي فيه فرضا، ونفلا...فإذا خرج الوقت بطل)أي ظهر حدثه السابق.(الدر المختار على صدر ردالمحتار،كتاب الطهارة،باب الحيض،ج:1،ص:504۔506)
كل صلوة فاتت عن الوقت بعد وجوبهافيه يلزمه قضاء،سواء ترك عمدا أو سهوا أو بسبب نوم،وسواء كانت الفوائت كثيرة أو قليلة.(الفتاوى الهندية،كتاب الصلوة،الباب الحادي عشرفي قضاءالفوائت،ج:1،ص:121)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں