بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

ٹائنز کمپنی میں کام كرنا


سوال

ٹائنز کمپنی میں کام کرنا کیسا ہے؟

جواب

                ٹائنزکمپنی کے اہداف ومقاصد ، طریقہ کار اور شرائط کو سامنے رکھتے ہوئےمعلوم ہوتا ہے کہ 1۔ٹائنز کمپنی کا ممبر بننے کے لیےاوّلامخصوص رقم اداكركے اس كى مصنوعات ميں سے كوئى چيز خريدنی پڑتی ہے، جس کے بغیر کوئی شخص ممبر نہیں بن سکتا ۔یہ شرط شرعی لحاظ سے درست نہیں، کیونکہ اس میں ایک معاملے کو دوسرے کے ساتھ مشروط کرنا لازم آتا ہے،جو شرعاً جائز نہیں۔2۔اسی طرح اس ممبر کے رجسٹریشن کی بنیاد پر جتنے آدمی بڑھتے جائیں گےان کا منافع اور کمیشن اس کو ملتا رہے گا چاہے وہ بالواسطہ ہوں یابلا واسطہ،جبکہ بالواسطہ افراد کی خریداری پر کمیشن لینا شرعا جائز نہیں ، کیونکہ اس میں کوئی عمل دخل نہیں اور بغیر عمل کے کسی سے اجرت لینا جائز نہیں۔3۔علاوہ ازیں کمپنی کی طرف سے کمیشن ملنا پروڈکٹس کی ماہانہ خریداری کے ساتھ مشروط ہے ، یہ شرط بھی شرعا جائز نہیں ۔

                 لہذا ان تمام مفاسد کی بنا پر ٹائنز کمپنی  ميں   کام کرنا یااس کی ممبر شپ وغیرہ لینا جائز نہیں۔

 

قال الله تعالی:﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾(سورۃ المائدۃ:90) 

لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص۔(رد المحتار، كتاب الحظر والإباحة، باب الإستبراء وغيره، فصل في البيع ، ج:9 ص:577)

 فلو جوزناه لكان استحقاقا بغير عمل ولم يرد به الشرع۔(الھدایة،کتاب المساقاۃ،ج:4،ص:430)

الأمور بمقاصدھا:یعني أن الحکم الذی یترتب علی أمر یکون علی ما ھو المقصود من ذالک الأمر۔(شرح المجلة لسلیم رستم باز،المقالة الثانیة فی بیان القواعد الفقهية،المادۃ:2،ص:17)


فتویٰ نمبر : 3229/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں