بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

" ثلاث جدهن جد" میں حرف ج کااعراب


سوال

"ثلاث جدهن جد"...الخ اس حدیث میں حرف ج پر کسرہ ہے یا فتحہ؟

جواب

سوال میں مذکور حدیث كوامام ابوداؤد ؒنےابوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے نقل کیاہے ،حديث كےمكمل  الفاظ اس طرح ہیں:عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ثلاث جدهن جد، وهزلهن جد: النكاح، والطلاق، والرجعة.ترجمہ:ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسولﷺ نے فرمایا: ”تین کام ایسے ہیں کہ انہیں چاہے سنجیدگی سے کیا جائے یا ہنسی مذاق میں، ان کا اعتبار ہو گا؛ نکاح، طلاق اور رجعت۔ ”جدهن جد“میں حرف” ج “پرکسرہ ہے اور اس کا  معنی ہے”سنجیدگی “۔

 

عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ثلاث جدهن جد، وهزلهن جد: النكاح، والطلاق، والرجعة.(سنن أبي داؤد،باب في الطلاق على الهزل،ج:2،ص:259)

الجدّ(بكسرالجيم)مصدر:الاجتهاد/ضدالهزل...الخ(المنجد في اللغةوالأعلام،ص:80)

الجدّ(بالفتح)العظمة...الجدّ(بكسر الجيم)هوأن يرادبالفظ معناه الحقيقي والمجازي وهوضدالهزل.(لسان العرب،ج:2،ص:199)


فتویٰ نمبر : 5278/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں