بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/08/2026 |
دارالافتاء
سوشل میڈیا میں تصویر پر" ماشاءاللہ" لکھنا
سوال
سوشل میڈیا (فیس بک وغیرہ) میں تصویر پر "ماشاء اللہ"کہنا یا لکھنا کیسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ ڈیجیٹل آلات کے ذریعے لی گئی تصاویر بھی شرعی اعتبار سے تصویر کے حکم میں داخل ہیں ،اور عرف میں بھی اس کو تصویر ہی کہا جاتا ہے،اس لیے بغیر کسی اشد ضرورت کے ذی روح کی تصویر کھینچنا ناجائز اور گناہ ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق سوشل میڈیا (فیس بک وغیرہ) میں نشر کی گئی ڈیجیٹل تصاویر بھی تصویر کے زمرےمیں داخل ہیں ،لہذا بلا ضرورت ذی روح چیزکی تصویر نشر کرنا شرعا ناجائزاورگناہ ہے ،البتہ ان کو پسند(like) کرنا اور ان پر تائیدی تعلیقات(comments) مثلا ،ماشاءا للہ، سبحان اللہ وغیرہ،لکھنے یا کہنے میں دو پہلو نظر آتے ہیں ،ایک پہلو یہ ہےکہ تصویر میں کسی شخصیت کو اچھی حالت میں دیکھ کر اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یہ کلمات کہے یالکھے جائیں ظاہر ہے کہ اس کا تعلق تصویر سے نہیں ہوتا،بلکہ اس شخصیت کی ذات سے ہوتا ہے لہذا یہ جائز ہے،اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ اچھی تصویر آئی ہو،اور تصویر کو دیکھ کرتصویر پرہی داد دینا مقصود ہو،تو اس صورت میں یہ جائز نہیں اس لیے اس سےاحتراز کرنا لازمی ہے،تاہم چونکہ غیر ذی روح چیز کی تصویر بناناشرعا مباح ہے اس لیےاس پر تائیدی تعلیقات(comments) ماشاءاللہ وغیرہ لکھنا یا کہناجائز ہے۔
عن عبد الله بن مسعود يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:أشد الناس عذابا يوم القيامةالمصورون.(الصحيح لمسلم،كتاب اللباس والزينة،باب لا تدخل الملائكة بيتا فيه كلب ولا صورة،رقم الحديث:٢١٠٩،ج؛2،ص:201 مكتبه رشيديه )
وظاهر كلام النووي في شرح مسلم الإجماع على تحريم تصويره صورة الحيوان وأنه قال قال أصحابنا وغيرهم من العلماء تصوير صور الحيوان حرام شديد التحريم وهو من الكبائر لأنه متوعد عليه بهذا الوعيد الشديد المذكور في الأحاديث يعني مثل ما في الصحيحين عنه - صلى الله عليه وسلم - «أشد الناس عذابا يوم القيامة المصورون يقال لهم أحيوا ما خلقتم» ثم قال وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره فصنعته حرام على كل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى.( البحر الرائق شرح كنز الدقائق،باب ما يفسد الصلاة فيها وما لا يفسد فيها،ج:2،ص:29، دار الكتاب الإسلامي)
الضرورات تبيح المحضورات.(شرح المجلة لسليم رستم باز،المادة21،ص:29)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں