بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
گاؤں سمندی میں نماز جمعہ کا حکم
سوال
گاؤں سمندی تین ہزارسےزیادہ آبادی پرمشتمل ہے۔گاؤں سمندی میں 12 مساجدہیں،3دینی مدارس ہیں دو بنین کےاورایک بنات کی ہے،بنات کی کل تعداد تین سوہے،ان میں سےسترمسافرطالبات ہیں،یہ تینوں مدرسے وفاق کےساتھ الحاق شدہ ہیں۔25 سندیافتہ علمااورقراء حضرات ہیں،15معلمات ہیں،دکانوں کی تعداد 40 ہیں،ان دکانوں میں روزمرہ کی ضروریات پوری ہوجاتی ہیں جن میں آٹا،گندم،گیس،شمسی(سولر)،بیٹری،گیس سلنڈر،شادی کی سامان،بلاک،اینٹ،واٹرپمپ،پیکومشین،ٹیلرز،سرسوں کےتیل کامشین،موٹرسائیکل مستری ورکشاپ،سروس ڈیگ،سردی کےموسم کاسامان،انسانوں اورجانوروں کی دوائیاں،ڈیلیوری کیس کےلیےلیڈی ڈاکٹر،ایزی پیسہ،جازکیش،احساس پروگرام کی سہولت،بےنظیرانکم ٹیکس پروگرام،موبائل ریپئر(مستری)،الیکٹریشن دکان،بجلی کی سہولت،پانی کے تین ڈیم،مویشیوں کےسوداگر،کپڑوں کی دکان اورپٹرول کی سہولت موجود ہے۔اسی طرح لڑکوں(boys)کےلیےپرائمری،مڈل اورہائی سکول،ایک گرلز پرائمری سکول،پندرہ ماسٹر،دواستانیاں،تین سرکاری ٹیوب ویل جن میں سے ایک شمسی پلانٹ کاہے۔اسی طرح گاؤںسمندی میں چارفلائنگ کوچز،چھ ٹیکسی موٹرکار،تین ڈیمپر،دس ڈاٹسن،چھ ٹریکٹر،ایک مزدہ گاڑی،چارزرنج یعنی ٹریفک کی سہولت موجود ہے۔اسی طرح چارتالاب،مرغی گوشت کی دکان ،پانچ آٹے کی شمسی پلانٹ والے چکیاں،ترکھان،اتورکےدن لوہار کاموجودہونا،انتالیس پریشرپمپ جن میں سےاکثرسولرپلانٹ والےہیں،ایک حکیم،سرکاری آٹے کی سہولت اوربارہ مکان بنانےوالےمستری ہیں۔اس گاؤں کےسب علما اس استفتاء پرمتفق ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ مذکورہ بالا تفصیل کےمطابق گاؤں سمندی میں نمازجمعہ پڑھناجائزہےیانہیں؟
جواب
واضح رہےکہ جمعہ کاانعقادصرف شہر،قصبہ یاکسی بڑے گاؤں میں کیاجاسکتاہے۔بڑے گاؤں(قریہ کبیرہ)کی علامات مختلف زمانوں میں فقہاےکرام نےاپنے عرف کےمطابق بیان کی ہیں۔موجودہ دور میں جس گاؤں ياقصبہ کی آبادی دو،ڈھائی ہزارافرادپرمشتمل ہواور ضروریات زندگی اس میں میسرہوں تواس میں نمازجمعہ جائزہے۔
صورت مسئولہ میں اگرواقعتاً گاؤں سمندی کی آبادی دو،ڈھائی ہزارسےمتجاوزہو،اورضروریات زندگی میسرہوں تو اس میں نمازجمعہ کی ادائیگی جائز ہے۔
لا تصح الجمعة إلا في مصر جامع أو في مصلى المصر ولا تجوز في القرى لقوله عليه الصلاة والسلام لا جمعة ولا تشريق ولا فطر ولا أضحى إلا في مصر جامع۔(الهداية،كتاب الصلوة،باب الجمعة،ج:1،ص:177)
وتؤدى الجمعة في مصر واحد في مواضع كثيرة وهو قول أبي حنيفة ومحمد رحمهما الله تعالى وهو الأصح۔(الفتاوى الهندية،الباب السادس عشرفي صلاة الجمعة،ج:1،ص:145)
واستشهد له بما في التجنيس عن الحلواني أن كسالى العوام إذا صلوا الفجر عند طلوع الشمس لا يمنعون لأنهم إذا منعوا تركوها أصلا وأداؤها مع تجويز أهل الحديث لها أولى من تركها أصلا۔(ردالمحتارعلى الدرالمختار،ج:2،ص:171)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں