بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/10/2026 |
دارالافتاء
بیوی کا شوہر سے پوچھے بغیرعمرہ پر جانا
سوال
ايک عورت خاوند کی اجازت کےبغیر اپنے بیٹے اور والدہ کے ہمراہ سفر پر چلی گئی ہے۔تمام خرچہ عمرہ کا اس عورت کے بھائیوں نے کیا تھا اور اس دوران خاوند بے خبر تھا کہ میری بیوی عمرہ پر جارہی ہے۔تو جب یہ عورت اسلام آباد پہنچ گئی تو اپنے خاوند کو فون کرکے بتایا کہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے آپ کی اجازت کے بغیر جارہی ہوں اور آپ سے پوچھا نہیں تھا۔خاوند نے سالے سے رابطہ کیا تو جوابا کہا کہ یہ تو ثواب کے کام (عمرہ کی ادائیگی )کے لیے جارہی ہے جو کہ اچھا کام ہے۔تو اس طرح عورت کا خاوند کی اجازت کے بغیر جانا کیسا ہے۔کیا یہ سفر معصیت ہے ؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے عورت کے لیے اپنے شوہر کے گھر سے اس کی اجازت کے بغیر نکلنا جائز نہیں ہے ۔چنانچہ اگر کوئی عورت شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے نکلی تو وہ شوہر کی نافرمانی کی وجہ سے گناہ گار ہو گی ۔احادیث مبارکہ میں ایسی عورت کے بارے میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔
صورتِ مسئولہ میں بیوی کا شوہر کی اجازت کے بغیر عمرہ کے لیے جانا جائز نہیں ہے، خواہ اس کے ساتھ جانے کے لیے محرم بیٹا یا رشتہ دار کیوں نہ ہو۔ اس کا عمرہ ادا ہوجائے گاالبتہ شوہر کی نافرمانی کی وجہ سے گناہ گار ہوگی۔
(ومنها المحرم للمرأة) شابة كانت أو عجوزا۔ ۔ ۔ وعند وجود المحرم كان عليها أن تحج حجة الإسلام، وإن لم يأذن لها زوجها، وفي النافلة لا تخرج بغير إذن الزوج.(الفتاوى الهندية،کتاب المناسك،الباب الاول،ج:1،ص:218،دارالفکر،بیروت)
(قوله فلا تخرج إلخ) جواب شرط مقدر: أي فإن قبضته فلا تخرج إلخ، وأفاد به تقييد كلام المتن فإن مقتضاه أنها إن قبضته ليس لها الخروج للحاجة وزيارة أهلها بلا إذنه مع أن لها الخروج وإن لم يأذن في المسائل التي ذكرها الشارح كما هو صريح عبارته في شرحه على الملتقى عن الأشباه."(رد المحتار علی الدرالمختار،کتاب النکاح،باب المهر،ج:4،ص:293،ط:دار الکتب العلمية،بيروت)
"وروي عن ابن عباس رضي الله عنهما أن امرأة من خثعم أتت رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقالت: يا رسول الله! أخبرني ما حق الزوج على الزوجة؟؛ فإني امرأة أيم فإن استطعت وإلا جلست أيماً! قال: فإن حق الزوج على زوجته إن سألها نفسها وهي على ظهر قتب أن لا تمنعه نفسها، ومن حق الزوج على الزوجة أن لا تصوم تطوعاً إلا بإذنه فإن فعلت جاعت وعطشت ولا يقبل منها، ولا تخرج من بيتها إلا بإذنه فإن فعلت لعنتها ملائكة السماء وملائكة الرحمة وملائكة العذاب حتى ترجع، قالت: لا جرم ولا أتزوج أبداً". رواه الطبراني".۔(الترغیب والترهیب للمنذری،ج:3،ص:37)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 324
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 240
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 879
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 450
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 572
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 488
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 471
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 101
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 76
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 174
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 405
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 150
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 319
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1189
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 383
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں