بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

دنیا میں آنے کے بعد حضرت آدم علیہ السلام کی سب سے پہلے کھائی ہوئی چیز کی تعیین


سوال

حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام نے دنیا میں آنے کے بعد سب سے پہلے کون سا پھل کھایا تھا ،یا وہ کون سی چیز ہے جس کو حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام نے دنیا میں آنے کے بعد سب سے پہلے کھایا ؟

جواب

                حضرت آدم علیہ السلام کے زمین پر آنے کے بارے میں کتب تفسیر وغیرہ میں جو تفاصیل  بیان ہوئی ہیں، ان میں کہیں پر صراحت کے ساتھ یہ بات نہیں ملی کہ حضرت آدم علیہ السلام نے دنیا میں آنے کے بعد سب سے پہلے کیا کھایاتھا۔

                  شریعت مطہرہ کا مزاج یہ ہے کہ ایسے امور کے بارے میں سوال کرنے سے گریز کیا جائے ، جو غیر ضروری ہوں اور ان سے کوئی دنیوی یا اخروی فائدہ متعلق نہ ہو۔

 

وفيه كراهية التعمق والتكلف كما لا حاجه للإنسان إليه من المسألة ووجوب التوقف عما لا علم للمسؤول به. وقد روينا، عَن أبي بن كعب أن رجلاً سأله عن مسألة فيها غموض فقال هل كان هذا بعد قال لا فقال امهلني إلى أن يكون. وسأل رجل مالك بن أنس عن رجل شرب في الصلاة ناسياً فقال ولم لم يأكل ثم.، قال: حَدَّثنا الزهري عن علي بن حسين أن النبي صلى الله عليه وسلم قال إن ‌من ‌حسن ‌إسلام ‌المرء تركه ما لايعنيه. (معالم السنن، ج:4، ص:186، المطبعة العلمية، حلب)


فتویٰ نمبر : 5260/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں