بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
ڈھوک نوشہری میں نماز جمعہ کا حکم
سوال
ہمارے علاقہ ڈھوک مصطفی میں تقریبا ایک ہزار آبادی ہے،اس کے بائیں طرف(120)فٹ کے فاصلے پر مکان ہے،پھر سو(100)فٹ کے فاصلے پر مارکیٹ ہے،پھر سوفٹ کے فاصلے پر ڈسپنسری ہے اورپھر(150)فٹ کے فاصلے پر جامعہ عثمانیہ نوشہری کےنام سے ایک مدرسہ ہے جوکہ ڈھوک نوشہری کاحصہ ہےاوراس میں طلبہ وطالبات کی مجموعی تعداد (380)ہیں ،پھر اس کےساتھ دائیں جانب چاسوفٹ(400)ڈھوک نوشہری ہے جس کی مجموعی آبادی تقریباآٹھ سو (800) افراد ہیں ،جامعہ عثمانیہ کی مشرق میں دوسواسی(280)فٹ کے فاصلے پردتیال ہے جس کی مجموعی آبادی تقریباآٹھ سو (800) افراد ہیں،ان کے علاوہ اس علاقے میں درج ذیل سہولیات بھی ہیں،گورنمنٹ ہائی سکول،مڈل سکول گرلز،ڈاکٹر،الیکٹریشن ،میڈیکل سٹور،نائی،موچی،ویلڈر،درزی،کریانہ سٹور،ڈیزل ایجنسی،فوٹوسٹیٹ،گیس فلنگ،لیڈی ہیلتھ ورکر،ہوٹل،تندور،آٹاچکی،بلڈنگ میٹیریل،بلاک فیکٹری،میڈیکل سٹور حیوانات،دودھ شاپ،کپڑے کی دکان وغیرہ جیسی سہولیات موجود ہیں۔ایسے علاقے میں جمعہ ادا کرنے کاکیاحکم ہے؟نیز باہرسے آنے والا شخص (مثلا تلہ گنگ سے)کچیاں کانام لیتاہےجوکہ پراناقصبہ ہے اور کچیاں میں کئی سالوں سے جمعہ پڑھایاجارہاہے،ڈھوک نوشہری اوراس کے آس پاس دوسرے ڈھوک سارے داخلی کچیاں کےنامسےمشہور ہے اوربقول مقامی نمبردار یہ کچیاں کاحصہ شمارہوتاہے،اورکچیاں میں بالغ افراد کی تعداد دوہزار ہے جبکہ مجموعی آبادی تقریبا تین ہزار پانچ سو(3500)ہے۔اب سوال یہ ہے کہ مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق ڈھوک نوشہری وغیرہ میں جمعہ کاقیام درست ہے یا نہیں؟
جواب
جمعہ کی صحت ِادائیگی کے لیے دوسری شرائط کے علاوہ ایک شرط مصرہے یاوہ بڑا گاؤں جس میں شہر کی طرح سہولتیں پائی جاتی ہوں ۔مصر کی تعریف میں فقہائے کرام کی آرامختلف چلی آرہی ہیں ،ہر فقیہ نے اپنے زمانہ کے حالات اورعرف کو دیکھ کرمصر کی تعریف کی ہے ۔موجودہ دور میں جس علاقہ کی آبادی دوڈھائی ہزار افراد پر مشتمل ہواور اس میں ضروریات زندگی میسر ہوں تووہ بڑےگاؤں کی تعریف میں داخل ہوگا اوروہاں جمعہ پڑھناجائزہوگا۔
صورت مسؤلہ میں اگریہ آس پاس واقع ساری آبادی عرف میں ایک ہی گاؤں/بستی شمار کی جاتی ہواوراس کی مردم شماری تقریبا 3500افرادپرمشتمل ہونیز ضروریاتِ زندگی بھی دستیاب ہوں تویہاں جمعہ کی نماز جائز ہے۔
لا تصح الجمعة إلا في مصر جامع أو في مصلى المصر ولا تجوز في القرى " لقوله عليه الصلاة والسلام " لا جمعة ولا تشريق ولا فطر ولا أضحى إلا في مصر جامع۔(الهداية،كتاب الصلوة،باب الجمعة،ج:1،ص:177)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں