بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 15/08/2026 |
دارالافتاء
حالت حیض میں امتحانی پرچے میں قرآن کریم کی آیات لکھنے کا حکم
سوال
ہمارے یہاں تعلیمی اداروں میں بکثرت یہ صورت پیش آتی ہے کہ بچیوں کی ماہواری کے دنوں میں امتحان آجاتے ہیں اور امتحانی پرچے میں انہیں بعض اوقات قرآنی آیات لکھنی پڑتی ہیں تو اس صورتحال میں ان کے لئے آیات لکھنے کا کیا حکم ہے؟ اگر وہ آیات نہیں لکھتیں تو بعض اوقات ان کے نمبر کٹنے کا بھی امکان ہوتا ہے کیونکہ اس موقع پر آیت لکھنا ضروری ہوتا ہے۔ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔
جواب
واضح رہے کہ اگر کسی کاغذ وغیرہ پر پہلے سے کوئی آیت لکھی ہوئی ہو تو حالتِ حیض میں عورت کے لئے اس آیت والی جگہ کو ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے اور آیت کو چھوئے بغیر وہ کاغذ کو ہاتھ میں پکڑ اور اٹھا سکتی ہے، لیکن اگر عورت کو حالت حیض میں خود آیت لکھنے کی ضرورت پیش آئے تو اس کے لئے کاغذ وغیرہ کو ہاتھوں میں پکڑتے اور اٹھاتے ہوئے یا آیات کو چھوتے ہوئے آیت تحریر کرنا مکروہِ تحریمی اور ناجائز ہے، البتہ کاغذ پر ہاتھ رکھے اور اسے چھوئے بغیر زمین یا میز وغیرہ پر رکھ کر صرف قلم کی نوک سے آیات لکھنے کی گنجائش ہے، تاہم مکروہِ تنزیہی ہونے کی بناء پراسصورت سے بچنا بھی بہتر ہے۔
لہٰذا ماہواری کے دوران امتحانات میں جواب لکھتے وقت طالبات اگر آیت لکھنے کی ضرورت محسوس کریں اور آیات لکھنا ناگزیر ہو تو پوری آیت نہ لکھیں البتہ آیت سے کم لکھنے کی گنجائش ہے. چنانچہ آیۃ کے جس ٹکڑے سے استدلال مقصود ہو صرف وہی حصہ لکھے نیز اگر صرف آیت کا حوالہ دینا کافی ہو تو آیت لکھنے کی بجائے صرف ترجمہ وحوالہ دینے پر اکتفاء کرلینا چاہیے۔
قال الله تعالى:﴿ لاَّ يَمَسُّهُ إِلاَّ الْمُطَهَّرُونَ ﴾(الواقعة:79)
ويكره للجنب والحائض أن يكتبا الكتاب الذي في بعض سطوره آية من القرآن وإن كانا لا يقرآن القرآن والجنب لا يكتب القرآن وإن كانت الصحيفة على الأرض ولا يضع يده عليها وإن كان ما دون الآية وقال محمد أحب إلي أن لا يكتب وبه أخذ مشايخ بخارى. هكذا في الذخيرة.(الفتاوى الهندية:كتاب الطهارة،الفصل الرابع في أحكام الحيض والنفاس والاستحاضة،ج:1،ص:39)
قال ح: لكن لا يحرم في غير المصحف إلا بالمكتوب: أي موضع الكتابة كذا في باب الحيض من البحر، وقيد بالآية؛ لأنه لو كتب ما دونها لا يكره مسه كما في حيض القهستاني. وينبغي أن يجري هنا ما جرى في قراءة ما دون آية من الخلاف، والتفصيل المارين هناك بالأولى؛ لأن المس يحرم بالحدث ولو أصغر، بخلاف القراءة فكانت دونه تأمل.(رد المحتار على الدر المختار:كتاب الطهارة،سنن الغسل،ج:1،ص:173)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں