بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

جوان بیٹی کو گود میں لینے سے انزال ہونے پرحرمت مصاہرت کا حکم


سوال

 ایک شخص نے  اپنی جوان بیٹی کو  گود میں لیا تھا  کہ  اس دوران اس کو انزال ہوا ،کیا  اس سے حرمت مصاہرت ثابت ہوئی ہے؟

جواب

               دواعی  جماع سے  حرمت مصاہرت اس وقت  ثابت ہوتی ہے،جب انزال نہ ہوا ہو۔اگر تقبیل،معانقہ یا مس کے وقت  انزال ہوجائے تو اس صورت میں  حرمت  مصاہرت ثابت نہیں ہوتی۔

               صورت مسئولہ میں  اگر اس شخص  کو اپنی بیٹی  گود  میں لینے  سے انزال ہوا ہو  تو اس سے حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوئی ہے۔

 

هذا إذا لم ينزل،فلو أنزل مع مس،أونظر،فلا حرمة۔قوله:(فلا حرمة) لأنه بالإنزال تبين أنه غير مفض إلى الوطىء۔(ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب النكاح،فصل في المحرمات،ج:4،ص:109)


فتویٰ نمبر : 6573/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں