بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مسجد کے لئےخریدی گئی زمین پرتقریبات منعقدکرنا
سوال
کیا مسجد کے لئے خریدی گئی جگہ میں نماز کے علاوہ اوقات میں عورتوں کے دینی اجتماع، عورتوں کے لئے جِم خانہ (فٹنس سینٹر) جو کہ مکمل پردے کے ساتھ عورت گائڈ کی رہنمائی میں ہو،بنا سکتے ہیں ؟ بچوں میں دینی و دنیوی شعور و آگہی کے لئے مختلف قسم کے پروگرام اور ویڈیو کے ذریعہ سمجھا اور سکھلا سکتے ہیں ؟ عمومی لائبریری جس میں دینی اور دنیاوی کتابیں ہوں،بنائی جا سکتی ہیں ؟ وقتا فوقتا ماہر طبیب و معالج کو بلا کر عامۃ الناس کی خدمت کا موقع فراہم کر سکتے ہیں ؟غیر مسلمین کو دعوتِ دین کی خاطر اُنہیں اُس جگہ جمع کر سکتے ہیں، مصالحِ مسجد میں کن کن چیزوں کے شامل و داخل کرنے کی گنجائش ہے؟
جواب
واضح رہے کہ جوزمین مسجد کے لئے وقف کی جائے اور اس میں ایک مرتبہ باقاعدہ جماعت سےنمازادا کی جائے تو وہ جگہ مسجد شرعی کے حکم میں ہوجاتی ہے۔ لہذابطور مسجداس کااحترا م ضروری ہوتاہے،اگر چہ مستقل تعمیر نہ ہوئی ہو۔
صورت مسئولہ کے مطابق جوزمین مسجد كے لئے خريدی گئی ہے،اس میں اگر اب تک باقاعدہ جماعت کے ساتھ نمازادانہ ہوئی ہو ،پھر تواس کاحکم عام زمینوں کی طرح ہے۔لہذاکسی بھی جائزمقصد کے لیےاستعمال کرسکتے ہیں۔
لیکن اگر ایک مرتبہ باقاعدہ جماعت ادا ہوئی ہو،تو وہ جگہ مسجد شرعی کے حکم میں ہوگی ،اور مسجد کی طرح اس کااحترام لازمی ہوگا۔
لہذا وہاں عورتوں کے لئے جِم خانہ (فٹنس سینٹر)بنانا یا عام لوگوں کاعلاج معالجہ کرنایاکوئی ایسی تقریب منعقد کرنے کی گنجائش نہیں ،جواحترام مسجد کےخلاف ہو،تاہم بچوں کی دینی تربیت ،یا غیر مسلموں کو دعوتِ دین کی خاطرکوئی ایسی تقریب منعقد کرنا جو وعظ و نصیحت پر مشتمل ہو، یا وہاں پردینی کتابیں رکھنےکی گنجائش ہے۔
من بنى مسجدا لم يزل ملكه عنه حتى يفرزه عن ملكه بطريقة ويأذن بالصلاة أما الإفراز فلأنه لا يخلص لله تعالى إلا به...وأما الصلاة فلأنه لا بد من التسليم عند أبي حنيفة ومحمد رحمهما الله تعالى هكذا في البحر الرائق، التسليم في المسجد: أن تصلی فيه جماعة بإذنه وعن أبي حنيفة رحمه الله تعالى فيه روايتان في رواية الحسن عنه: يشترط أداء الصلاة فيه بالجماعة بإذنه اثنان فصاعدا كما قال محمد رحمه الله تعالى،والصحيح:رواية الحسن كذا في فتاوى قاضي خان.(الفتاوى الهندية،كتاب الوقف،الباب الحادي العشر،ج:2ص:408)
وفي حاشية الحموي عن الإمام الشعراني أجمع العلماء سلفا وخلفا على استحباب ذكر الجماعة في المساجد وغيرها إلا أن يشوش جهرهم على نائم أو مصل أو قارىء الخ فما كان منه في الوعظ والحكم وذكر نعم الله تعالى وصفة المتقين فهو حسن وما كان من ذكر الأطلال والأزمان والأمم فمباح وما كان من هجو وسخف فحرام وما كان من وصف الخدود والقدود والشعور فمكروه.(ردالمحتارعلى الدرالمختار،مطلب في إنشاد الشعر ج1ص442)
ثم وقف المصحف إذا وقفه على أهل المسجد يقرءونه إن يحصون يجوز وإن وقف على المسجد يجوز أن يقرأ في هذا المسجد.(الفتاوى الهندية،الباب الثاني في مايجوزوقفه ومالايجوز،ج:2،ص:361)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں