بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

مسجد کی بجلی استعمال کرنا


سوال

 ایک شخص نے نیا گھر بنایا  اور وہاں پر  بجلی نہیں ہے تویہ شخص  مسجدکے میٹر  سے اس شرط پر بجلی لگانا چاہتا ہے کہ مسجد کے بل میں سے  آدھا  بل میں ادا کروں گا تو کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

                 واضح رہے کہ  مسجد  کی   اشیا کا استعما ل مسجد اور مصالح مسجد کے علاو ہ   میں جائز نہیں۔

                 لہذا صورت مسؤلہ میں مسجد کے میٹر سے كسی كے ذاتی گھر کے لیے کنکشن لینا شرعا جائز نہیں اس لیے کہ یہ مصالح مسجد میں سے نہیں ہے۔

 

متولي المسجد ليس له أن يحمل سراج المسجد إلى بيته وله أن يحمله من البيت إلى المسجد، كذا في فتاوى قاضي خان.(الفتاوی الهندية،الباب الحادي في المسجد وما يتعلق به،الفصل الثاني في الوقف۔۔۔ج:2،ص:462)


فتویٰ نمبر : 5238/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں