بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/10/2026 |
دارالافتاء
وطن اقامت سے شرعی مسافت کی جانب سفر کرنا
سوال
اگر کوئی شخص شہرمثلا صوابی کے ایک گاؤں کا رہنے والا ہو جو کہ اس شہر (صوابی)سے تقریبا 23کلومیٹر دور ہے اور وہ شخص (پشاور) شہر کے ایک مدرسہ میں پڑھتا ہے اور اس نے مدرسہ میں دو ہفتے اقامت کی نیت سے گزارے ہیں جب وہ گھر سے نکلتا ہے تو دو ہفتوں کی اقامت کی نیت سے نکلتا ہے لیکن اس دوران وہ ایک ہفتہ بعد وہ صوابی خاص جاتا ہے لیکن وہاں سے واپس آتاہے اپنے گھر نہیں جاتا توکیا وہ صوابی خاص میں مسافر شمار ہو گا یا نہیں ،ِنیز اس کے مقیم اور مسافر ہونے کے لیے حدود کیا ہیں؟ یعنی صوابی جانے کی صورت میں وہ کب نماز میں قصر کرے گا اور صوابی میں داخل ہوتے ہی وہ نماز پوری پڑھے گا یا گاؤں کے حدود میں داخل ہونے کا اعتبار ہوگا؟
جواب
واضح رہےکہ جب کسی جگہ پر کوئی آدمی پندرہ دن اقامت کی نیت کرکے وہاں اقامت اختیار کرے اور اس جگہ کو ایک مرتبہ وطن اقامت بنالے تو جب تک اس کو ترک نہ کیا ہو اس وقت تک بار بار آنے جانے سے وطن اقامت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص ایک مرتبہ پشاور میں پندرہ دن کی اقامت اختیار کرنے کے بعد اب ہر مرتبہ پوری نماز ادا کرے گا،اور جب وہ پشاورسے صوابی کی جانب سفر پر نکلے گا تو پشاور شہر کے حدود سے نکلنے پر مسافر شمار ہوکر نماز میں قصر کرےگا اور ضلع صوابی میں داخل ہونے کے بعد (صوابی خاص) میں بھی مسافرہونے کی وجہ سے قصر واجب ہوگا،اس لیے کہ( صوابی خاص ) وطن اقامت یعنی پشاور سے 48میل سے زیادہ کی مسافت پر ہے، البتہ وہاں سے واپسی پر پشاور شہر کے حدود میں داخل ہونے کے بعد پوری نماز پڑھے گا اور گاؤں جاتے ہوئےجب تک وہ ا پنے آبائی گاؤں کے حدود میں داخل نہ ہو تو نماز میں قصر کرے گا ،البتہ اپنے آبائی گاؤں کے حدود میں داخل ہونے کے بعد وطن اصلی کی وجہ سے پوری نماز ادا کرےگا۔
السفر الذي يتغير به الأحكام أن يقصد الإنسان مسيرة ثلاثة أيام ولياليها۔(فتح القدير،كتاب الصلوة،باب صلوة المسافر،ج2،ص2)
ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر۔(الفتاوی الهندية،كتاب الصلوة،الباب الخامس عشر في صلاة المسافر،ج1،ص139)
وإذا فارق المسافر بيوت المصر صلى ركعتين " لأن الإقامة تتعلق بدخولها فيتعلق السفر بالخروج عنها وفيه الأثر عن علي رضي الله عنه لو جاوزنا هذا الخص لقصرنا " ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر وإن نوى أقل من ذلك قصر " لأنه لا بد من اعتبار مدة،(الهداية،كتاب الصلوة،باب صلوة المسافر،ج1،ص174)
(من خرج من عمارة موضع إقامته) (قاصدا) (مسيرة ثلاثة أيام ولياليها) من أقصر أيام السنة ولا يشترط سفر كل يوم إلى الليل صلى الفرض الرباعي ركعتين۔(تنوير الابصارعلی صدر ردالمحتار،كتاب الصلوة،باب صلوة المسافر،ج2،ص601،599)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں