بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
غیر کی بیوی سے ناجائز تعلقات بنانے والے سےقطع تعلق کرنے،بدلہ لینےاور بددعا دینےکا حکم
سوال
ایک شادی شدہ عورت رابعہ اپنے ماموں زاد صدام سے بدفعلی کرلیتی ہے ، جبکہ 4سال بعدوہ یہ بات اپنے خاوند رمیض کو بتاتی ہے، تو رمیض غصے میں اپنی بیوی رابعہ سے کہتاہے کہ اگرتم نےآئندہ اپنے اس ماموں زاد صدام سے ملاقات کی تو تجھ پر ایک طلاق۔ اب اس کے بعدرابعہ نے توبہ کرلی ہے اوررمیض کو بھی بھروسہ ہے کہ یہ سچی توبہ کرچکی ہے۔ اب خودرمیض صدام کو اس وجہ سے اپنا دشمن سمجھ رہاہے کہ اس نے اسے دھوکہ کیوں دیا ، اورہرجگہ اورنمازمیں اس کے لیے بدعاکرتاہے ، جبکہ مزیدبھی ہروقت اللہ تعالی سے صدام کی ذلت ورسوائی کے لیے دعائیں کرتارہتاہے۔ اور اس سے بدلہ لینا چاہتا ہے،اب وہ اس شش وپنج کا شکارہے کہ 1ـکہیں وہ قطع رحمی کا مرتکب تونہیں بن رہا؟ 2ـکیااس کے اس طرح بددعاکرنے سے اسے کینہ اوربغض کا گناہ تونہیں ہورہا؟ 3ـصدام سے بدلہ لینے یا اسے کسی طریقہ نیچادکھانے کے لیے کہیں اللہ تعالی کی ناراضگی کا تو سبب نہیں بن رہا؟ 4ـ کیارابعہ اورصدام دنیااورآخرت میں رمیض کے مجرم ہیں یانہیں ؟ برائے کرم مہربانی فرماکر شرعی نقطہ نظرسے راہنمائی فرمادیں تاکہ رمیض اپنی اصلاح کرسکے ۔
جواب
واضح رہے کہ اگر کسی آدمی کے ساتھ ظلم کا معاملہ کیا جائےتو اس کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ صبر کرےاور اللہ تعالی سے اجر کی امید رکھے،اور اگر وہ ظالم کے لیے بددعا کرے تو اس کی گنجائش ہے،تاہم جہاں تک زنا كا بدلہ لینے کی بات ہےتو شریعت میں زنا کے لیے حد مقرر کردی گئی ہے،جس کو نافذ کرنے کا حق صرف حاکم وقت اور قاضی کو حاصل ہے۔البتہ ايسے آدمی سے قطع تعلق کی گنجائش ہے۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق سائل کے لیےاس شخص سے قطع تعلق جائزہے،البتہ اس سے بدلہ لینےکا حق اس کو حاصل نہیں ہے، نیز اس کو بددعا دینے کی بجائےاس کی اصلاح کی دعا مانگنی چاہیے۔
وقال ابن عباس وغيره: المباح لمن ظلم أن يدعو على من ظلمه،وإن صبر فهو خير له،فهذا إطلاق في نوع الدعاء على الظالم. (الجامع لإحكام القرآن للقرطبي،ج:3،ص:1)
عن ابن عمررضى الله عنه أن رسول اللهﷺقال:((لا تمنعوا إماءالله أن يصلين في المسجد)) فقال ابن له :إنا لنمنعهن فغضب غضبا شديدا، وقال أحدثك حديثا عن رسول الله ﷺوتقول إنا لنمنعهن...قوله(إماءالله)أي النساء،قوله:(ابن له) اسمه بلال (فغضب غضبا شديدا)قد جاء أنه سبه وقطع الكلام معه إلى أن مات. (حاشية السندي على ابن ماجه،باب تعظيم حديث رسول اللهﷺ،ج؛1،ص:11)
وأجمع العلماءعلى أن من خاف من مكالمة أحد و صلته ما يفسد عليه دينه أو يدخل عليه مضرة في دنياه يجوزله مجانبته و بعده. (مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح،كتاب الآداب،ج:8،ص؛3147،دارالفكر)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں