بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 25/10/2026 |
دارالافتاء
منشیات کی آمدنی سے اداشدہ قرض کے پیسوں کومسجد میں خرچ کرنا
سوال
ایک غیر شادی شدہ آدمی فوت ہوا ہے اس کا ایک مکان تھا ،سب ورثاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس کا جو مکان ہے اس کوبیچ کراس کی رقم مسجد کو دیں گے اور اس کےورثاء میں سےکوئی نابالغ بھی نہیں ہے ،چنانچہ سب ورثاء نے متفق ہوکر اس میت کے بڑے بھائی کو متعین کیا کہ یہ مکان بیچ کراس کا پیسہ مسجدمیں دے گا، اس بڑے بھائی نے اس مکان کو بیچااور پیسے اپنے پاس رکھے، اس کےبعد اس بڑے بھائی نے منشیات کا کاروبار شروع کیا،تو ہم اس سے پوچھتے تهےکہ مسجد کا پیسہ کہاں ہے؟ وہ کہتا کہ مسجد کا پیسہ میں نے علیحدہ رکھا ہوا ہے۔ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد ہم نے اس سے کہا کہ وہ پیسے دےدو جو مسجد کے لیے ہیں اور وہ دینا چاہتا ہے۔اب مسئلہ یہ ہےکہ کیا ہم مسجد کے لیے اس سے یہ پیسے لے سکتے ہیں، کیونکہ ہمارا گمان ہے کہ اس نے مسجد کے پیسے منشیات کے کاروبار میں لگائے ہیں۔اور اب وہ وہی منشیات کی کمائی والےپیسے ہمیں دے رہا ہے کیونکہ اس کی کمائی بھی صرف منشیات کی ہے، لیکن وہ خود کہتا ہے کہ میں نے مسجد کے لیے پیسے علیحدہ رکھے ہوئے تھے ۔کیاہم اس پر اعتماد کرتے ہوئےیہ پیسہ مسجد کےلیے لے سکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب
فقہاے کرام کی تصریحات کے مطابق قرض کی واپسی اس کے مثل سے کی جائے گی،تاہم نقود (پیسے)چونکہ متعین کرنے سے متعین نہیں ہوتے،لہذا قرض پیسوں کی ادائیگی کے وقت جب قرض دار کو اس کے مثل پیسےدیئے جائیں، تو قرض خواہ کے ذمے سے قرض ساقط ہوجاتا ہے۔نیز قرض خواہ اگرحرام آمدنی سے قرض ادا کررہا ہو تو قرض دار کے لیے اس کا لینا مکروہ ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق مسجد کے پیسےبڑے بھائی کے ذمے قرض ہیں جن کی ادائیگی اس پر لازم ہے،چنانچہ اگر اس نے واقعی مسجد کے پیسے منشیات کے کاروبار میں خرچ نہ کیے ہوں تو ادائیگی کرنے سےاس کے ذمے سے قرض ساقط ہوجائے گا اور ان پیسوں کو مسجد کے مصالح میں خرچ کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
أن الواجب في باب القرض رد مثل المقبوض.(بدائع الصنائع،كتاب القرض،فصل في شرائط ركن القرض،ج:7،ص:395،دارالكتب العلمية)
النقود لا تتعين في العقود فعند الإطلاق لا يلزمها رد شيء من المقبوض بعينه.(المبسوط للسرخسي،كتاب الزكاة،باب العشر، ج:2،ص:209،دارالمعرفة)
ولو باع مسلم خمرا وأوفى دينه من ثمنها كره لرب الدين أخذه.(مجمع الأنهرفي شرح ملتقى الأبحر، كتاب الكراهية، فصل في البيع،ص:214)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں