بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
نکاح سے پہلے سپرم(Sperm) ٹیسٹ کرنے کا حکم
سوال
بعض علاقوں میں نکاح سے پہلے مادہ منویہ کو چانچنے کے لیے(Semen Analysis) ٹیسٹ کیا جاتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ مرد میں نکاح کے بعد بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے یا نہیں، اگر کوئی مسئلہ ہو تو علاج کرنے تک نکاح مؤخر کر دیا جاتا ہے، اس ٹیسٹ کے لیے مرد اپنے ہاتھ سے منی نکالتے ہیں اور پھر لیبارٹری میں اس کا ٹیسٹ ہوتا ہے۔ کیا اس طرح ٹیسٹ کے لیے ہاتھ سے منی نکالنا جائز ہے؟
جواب
استمنا باليد(ہاتھ سے منی خارج کرنا) جب شہوت کو ابھارنے اور لذت حاصل کرنے کے لیے کیا جائےتو یہ مکروہ تحریمی ہے لیکن اولاد نہ ہونے کی صورت میں مرد کے مادہ منویہ کی صلاحیت جاننے کے لیے برائے تجزیہ اس کی گنجائش ہے کیونکہ اس سے مقصد شہوت ابھارنا اور لذت حاصل کرنا نہیں ہوتا۔ البتہ نکاح کے کچھ عرصے تک اولاد نہ ہونے کی صورت میں ماہر ڈاکٹر کے مشورے سے اگر ٹیسٹ کیا جائے تو بہتر ہے، نکاح سے پہلے ایسے توہمات سے بچنا چاہیے کیونکہ اس ٹیسٹ میں یقینی طور پر نتیجہ نہیں ہوتا بلکہ اندازے کے مطابق تجزیہ کیا جاتا ہے۔
صورت مسؤلہ کے مطابق کسی علاقے میں اگر نکاح سے پہلے یہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے تو ایسا کرنا ایک غیر ضروری فعل ہے، اور استمنا بالید کی گنجائش حاجت کے وقت ہے جب کہ بغیر کسی ضرورت کے ایسے فعل سے احتراز لازم ہے۔
وكذا الاستمناء بالكف وإن كره تحريما لحديث «ناكح اليد ملعون» ولو خاف الزنى يرجى أن لا وبال عليه۔ (الدر المختار على صدر ردالمحتار، كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لايفسده، ج:3، ص:371)
(قوله الاستمناء حرام) أي بالكف إذا كان لاستجلاب الشهوة، أما إذا غلبته الشهوة وليس له زوجة ولا أمة ففعل ذلك لتسكينها فالرجاء أنه لا وبال عليه كما قاله أبو الليث، ويجب لو خاف الزنا (قوله كره) الظاهر أنها كراهة تنزيه۔ (رد المحتار،كتاب الحدود، باب الوطء الذي يوجب الحد والذي لا يوجبه، ج:6، ص:38)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں