بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
دوسری شادی پر لڑکی کے خاندان والوں کی نا راضگی
سوال
میرے دوست نے ایک طلاق یافتہ لڑکی سے 6 سال پہلے شادی کی ہے، جو کہ اپنے شوہر سے 12 سال عمر میں بڑی ہے۔ ان پانچ سال میں ان کی کوئی اولاد بھی نہیں ہوئی۔ شوہر نے جب دوسری شادی کی بات کی ،تو بیوی نے کہا کہ جب وقت آئے گا تو میں اجازت دے دوں گی، لیکن جب لڑکے نے دوسری شادی کے لیے ایک جگہ رشتہ کی بات طے کر لی، اور پہلی بیوی کو اجازت نامہ پر دستخط کرنے کیلئے کہا تو بیوی نے اپنے والدین سے بات کی کہ میرا شوہر دوسری شادی کررہا ہے۔ بیوی کے والدین اور بھائی آگ بگولا ہو گئے اور اپنی بیٹی کو لے کر چلے گئے ۔ اب ان کی طرف سے یہ مطالبہ ہے کہ اگر آپ اس بات کا وعدہ کرو کہ آپ دوسری شادی نہیں کرو گے تو آپ اپنی بیوی کو لے کر جا سکتے ہیں ، اگر ایسا نہیں تو آپ ہماری بیٹی کو طلاق دے دیں ، جبکہ مرد کو دوسری شادی کرنے اور حقوق کی برابری کرنے کا یقین ہے، لڑکا اپنی پہلی بیوی کو بھی ساتھ رکھنا چاہتا ہے، بیوی بھی اپنے والدین کے ساتھ ہے ، اور وہ یہ اظہار نہیں کرتی کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں اگرچہ وہ دوسری شادی کر لے۔ لڑکے نے خود ہی اپنی بیوی سے فون پر رابطہ کر کے اسے واپس لانے کی کوشش کی ،اور یہ کہا کہ آپ کے والدین جو مرضی کہتے رہیں آپ اپنی رائے دیدے کہ آپ نے میرے ساتھ رہنا ہے کہ نہیں ۔اگر آپ میرے ساتھ رہنا چاہتی ہے تو میں آپ کوکسی ذریعہ سے لے کر آ سکتا ہوں، لیکن اس نے کوئی جواب ہاں یا ناں میں نہیں دیا ،خاندان کے لوگوں نے لڑکی کے والدین کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن انکا یہ ایک ہی بیانیہ ہے، جو اوپر ذکر کر دیا گیا۔ حضرت اگر لڑکا پہلی بیوی کو چھوڑے بغیر یا اجازت نامہ لیے بغیر دوسری شادی کرتا ہے ، تو پاکستانی قانون کے مطابق لڑکے کو سزا ہو سکتی ہے اور سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے ملازمت جانے کا بھی خطرہ ہے۔ اگر لڑکا زندگی میں کبھی بھی دوسری شادی نہ کرنے کا وعدہ کرتا ہے تو یہ سب معاملہ حل ہو سکتا ہے، لیکن اس بیوی سے اولاد نہ ہونے کا بھی اندیشہ ہے، اور 12 سال عمر میں بھی زیادہ ہے اور طلاق یافتہ بھی ہے لڑکا 23 سال کا ہے اور اسکی بیوی 35 سال کی۔ ایسی صورت میں مرد کو کیا کرنا چاہیے برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں بندہ کی راہنمائی فرما دیں ۔
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے دوسری شادی کرنے کے لیے پہلی بیوی اور اس کے خاندان والوں کی اجازت و رضامندی شرط نہیں، چنانچہ جس کو دوسری شادی کے بعد دونوں بیویوں کے حقوق خوش اسلوبی سے ادا کرسکنے کا غالب گمان ہو،تو ایسے آدمی کے لیے دوسری شادی کرنے کی اجازت ہے۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق سائل اگر دونوں بیویوں کے حقوق ادا کرسکتا ہو تو اس کے لیے دوسری شادی کرنا جائز ہے، اگر چہ پہلی بیوی کے خاندان والے اس پر راضی نہ ہوں۔تاہم مناسب یہ ہے کہ وہ مصلحتاً پہلی بیوی اور اس کے خاندان والوں کی ذہن سازی کرلے،اس کے بعد دوسری شادی کرے،تاکہ بعد میں ناخوشگوار حالات پیدا نہ ہوں۔
قال الله تعالى:{فانكحوا ما طاب لكم من النساء مثنى و ثلاث و ربع ۚ فإن خفتم ألّا تعدلوا فواحدة أو ما ملكت أيمانكم} .(النساء:3)
وللحر أن يتزوج أربعا من الحرائروالإماء،و ليس له أن يتزوج أكثر من ذالك؛لقوله تعالى: {فانكحوا ما طاب لكم من النساء مثنى و ثلاث و ربع}.(الهداية،فصل في المحرمات،ج:2،ص:331 رحمانية)
له امرأةأو جارية فأراد أن يتزوج أخرى،فقالت:أقتل نفسي،له أن يأخذ ولا يمتنع؛لأنه مشروع.( الفتاوى البزازية،كتاب النكاح،ج:1،ص:101،دارالفكر بيروت)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں