بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 20/10/2026

دارالافتاء

 

کرایہ میں کمی کو گھر کےایڈوانس میں زیادتی کے ساتھ مشروط کرنا


سوال

 ایک گھر کی ایڈوانس رقم  اس غرض سے زیادہ دینا  تاکہ کرایہ میں کمی ہو اور حقیقت میں بھی کرایہ کم کر دیا گیاہو تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

             شریعت مطہرہ میں متعین عوض کے مقابلے میں معلوم منفعت کا معاملہ  کرنا  اجارہ کہلاتا ہے،جس میں عوض لینے والےکو مؤجر اور منفعت وصول کرنے والے کو مستاجر کہتے ہیں،مؤجر کو بعض اوقات یہ  خطرہ ہوتا ہے  کہ مستاجر  دکان  یا گھر وغیرہ کو نقصان پہنچا کر یا بجلی اور گیس وغیرہ کا بل چھوڑ کر بھاگ نہ جائے،تو وہ اس خطرہ کے پیش نظرمستاجر سے ایڈوانس رقم لیتا ہے، یہ ایڈوانس رقم لینا جائز ہے،البتہ اگرمستاجر نےایڈوانس رقم کو اس شرط کے ساتھ مشروط کیا ہو کہ اس کی وجہ سے موجرکرایہ میں معروف کرایہ سےکمی کرےتو سود ہونےکی وجہ سےیہ جائز نہیں ہے۔

           صورت مسئولہ میں گھر کی ایڈوانس  رقم میں اس غرض سے زیادتی  کرنا تاکہ اس کی وجہ سے کرایہ میں کمی ہو،سود ہونے کی وجہ سے جائز نہیں۔

 

"الإجارة: عقد على المنافع بعوض".(الهداية،كتاب الاجارات،ج:3،ص:230)

أو أقرضه وشرط شرطا له فيه منفعة؛ لما روي عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنه «نهى عن قرض جر نفعا» ؛ ولأن الزيادة المشروطة تشبه الربا؛ لأنها فضل لا يقابله عوض، والتحرز عن حقيقة الربا، وعن شبهة الربا واجب هذا إذا كانت الزيادة مشروطة في القرض.(بدائع الصنائع،كتاب القرض،فصل في الشروط،ج:10،ص:597)


فتویٰ نمبر : 3211/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں