بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

شیرہ سپلائی کرنے پر اجرت لینے کا حکم


سوال

ٹرک ڈرائیور  ٹرک میں کمپنی کو شیرہ  سپلائی کرتا ہے جس سے کمپنی والے سپرٹ اور شراب وغیرہ بناتے ہیں تو کیا اس ڈرائیور کے لیے مذکورہ سپلائی پر اجرت لینا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

                شریعت مطہرہ کی رو سے ان اشیا کی سپلائی کرنا جس سے حلال وحرام دونوں طرح کے اشیا بننے کا امکان ہو مثلا گھنے اور انگور کا شیرہ وغیرہ کہ ان  سے سپرٹ ،شراب اوردیگر اشیا بنتےہیں   ۔   ایسی اشیا  کو ایک جگہ سے دوسری  جگہ لےجانے  پر اجرت لینے کی  شرعا  گنجائش ہے  ۔

                  لہذا صور ت مسؤلہ میں ٹرک ڈرائیور کا کمپنی کو ٹرک میں شیرہ سپلائی  کرنا اور اس پر اجرت لینا شرعا جائز ہے ۔

 

قال: "ولا بأس ببيع العصير ممن يعلم أنه يتخذه خمرا"؛ لأن المعصية لا تقام بعينه بل بعد تغييره۔(الهداية،کتاب الکراهية،فصل في البيع،ج:4،ص:378)


فتویٰ نمبر : 3188/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں