بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 15/08/2026

دارالافتاء

 

دادی کا دودھ پینے سے رضاعت کا ثبوت


سوال

ایک لڑکا اور لڑکی جن کا آپس میں رشتہ چچا زاد بھائی بہن کا ہے،لڑکے نے اپنی دادی کا دودھ پیا ۔تو کیا اب یہ لڑکا اپنی اس چچا زاد لڑکی سے نکاح کرسکتا ہے یا نہیں؟

جواب

                اگر کوئی شخص مدت رضاعت میں کسی عورت کا دودھ پی لے تو اس سے حرمت رضاعت ثابت ہوجاتی ہے،جس کی وجہ سے دودھ پلانے والی کے اصول وفروع اس پر حرام ہوجاتے ہیں۔

                  صورت مسؤلہ کے مطابق جس  لڑکے نے  مدت رضاعت میں اپنی دادی کا دودھ پیا ہو تو اس کا چچا اس کا رضاعی بھائی  اور چچا کی بیٹی اس کی رضاعی بھتیجی ہے اور جس طرح نسبی بھتیجی حرام ہے اسی طرح رضاعی بھتیجی سے بھی نکاح حرام ہے۔

 

يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب والرضاع جميعا. (الفتاوى الهندية:كتاب الرضاع،ج:1،ص:343)  


فتویٰ نمبر : 6552/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں