بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 21/10/2026 |
دارالافتاء
منگنی میں شرط لگانا
سوال
لڑکے اور لڑکی کے درمیان صرف منگنی ہوئی ہے،اب لڑکی لڑکے کے ساتھ اس رشتے کو ختم کرنا چاہتی ہے،جب کہ لڑکا اس پر راضی نہیں ہے اور انہوں نے لڑکی کے گھر والوں سے کہا کہ میں ایک شرط پر اس کو چھوڑ دوں گا کہ یہ ہمارے علاقے میں کسی اور مرد کے ساتھ نکاح نہیں کرے گی۔ کیا لڑکے کی طرف سےیہ شرط لگانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
شرعی نقطۂ نظر سے منگنی میں اگر باقاعدہ ایجاب و قبول نہ ہوا ہو،تو اس کی حیثیت وعدہ نکاح کی ہے ،لہذا جانبین میں سے ہر ایک کے لیے اس وعدے کو پورا کرنا چاہیے،اور کسی واقعی عذر کے بغیر وعدہ خلافی سے بچنا ضروری ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر لڑکے اور لڑکی کے مابین واقعی صرف منگنی ہوئی ہوتو لڑکی کو چاہیے کہ وہ اس کی پاسداری کرکے لڑکے سے نکاح کرے،تاہم اگر لڑکی کسی صحیح عذر کی بنا پر اس سے نکاح کرنے پر راضی نہ ہو تو اس کو دوسری جگہ نکاح کرنے کی اجازت ہے،لہذا لڑکے کی جانب سے کسی قسم کی شرط لگانا درست نہیں ہے۔البتہ بغیر کسی عذر کے اس رشتے کو ختم کرنے کی صورت میں وعدہ خلافی کی وجہ سے یہ لڑکی گناہ گار ہوگی۔
قال اللہ تعالیٰ:﴿ وأوفوا بالعهد إن العهد كان مسئولا﴾(بني اسرائيل:34)
وقال الآلوسي في تفسير هذه الآية: ما عاهدتم الله تعالى عليه من التزام تكاليفه وما عاهدتم عليه غيركم من العباد. (روح المعاني،ج:8، ص:69)
الخلف في الوعد حرام.(الأشباه والنظائرلابن نجيم،ص:247)
وقال ابن عابدين:قال في شرح الطحاوي:لو قال هل أعطيتنيها فقال:أعطيت إن كان المجلس للوعد فوعد ،وإن كان للعقد فنكاح.(ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب النكاح،ج:3، ص:11 )
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 892
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1192
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں