بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
ایڈوانس رقم لےکر چار ماہ بعد گندم حوالہ کرنا
سوال
زمیندار کا گندم کی فصل کوچارمہینے پہلے ایڈوانس میں رقم لےکر کم قیمت پر دینا کیسا ہے مثلاًچار ماہ بعد گندم کی کٹائی ہے اور ایک من گندم 4500 کی بکتی ہے اور اب چار مہینے پہلےزمیندار مجھ سے کہہ رہا ہے کہ مجھے پیسوں کی ضرورت ہے آپ مجھے فی من 2500 کے حساب سے چالیس من گندم کی پیسے ایڈوانس میں دے دو جب چار ماہ بعد گندم کی کٹائی ہو جائے گی تو میں آپ کو وعدے کے مطابق 40 من گندم دوں گا تو اب پوچھنا یہ ہے کہ یہ سودا کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
خرید وفروخت میں جب رقم ایڈوانس دے کر مبیع بعد میں حوالہ کرنے کا معاملہ ہو تو اس کو فقہا کی اصطلاح میں بیع سلم کہا جاتا ہے جس کے لیےدرجہ ذیل شرائط کا ہونا ضروری ہیں :
1۔مبیع کی جنس معلوم ہو جیسے:گندم ،جو وغیرہ
2۔نوع معلوم ہو جیسے:بارانی گندم یا سیراب شدہ زمین کا گندم
3۔صفت معلوم ہو جیسے:عمدہ یا کمزور
4۔مقدار معلوم ہو۔
5۔مبیع ایسی چیز ہو جو کسی کے ذمے دین اور قرض بننے کے لائق ہو۔
7۔مبیع ادا کرنے کی مدت متعین ہو۔
8۔مبیع کی حوالگی کا مقام متعین ہو۔
9۔کسی معین چیز کو مبیع بنانا جائز نہیں،کیونکہ ایسی چیز کے حوالہ کرنے سے بائع عموماً عاجز ہوتا ہے مثلا مخصوص کھیت یا گاؤں کافصل یا مخصوص درخت کا پھل۔
صورت مسئولہ میں بیان کردہ عقد بیع سلم کے طور پر جائزہے لہذا بیع سلم کےلیے جو شرائط ہیں ان سب کا لحاظ ضروری ہو گا۔
باب السلم (هو) لغة كالسلف وزنا ومعنى وشرعا (بيع آجل) وهو المسلم فيه (بعاجل) وهو رأس المال (وركنه ركن البيع).(الدر المختار على صدر رد المحتار،باب السلم،ج:5،ص:209)
وشرائطه: تسمية الجنس والنوع والوصف والأجل والقدر ومكان الإيفاء إن كان له حمل ومؤونة، وقدر رأس المال في المكيل والموزون والمعدود، وقبض رأس المال قبل المفارقة.( الإختيار لتعليل المختار، كتاب البيوع، باب السلم، ج:2، ص:34)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں