بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 25/10/2026 |
دارالافتاء
انتظامی امورکی بنا پرعام لوگوں کو جمعہ اورعیدین کے لیے آنے سے روکنا
سوال
کیا ایسی سوسائٹی اور بلڈنگ میں جمعہ اور عیدین کی نماز قائم کی جاسکتی ہے جہاں صرف اور صرف اُسی سوسائٹی کے لوگوں کو اجازت ہو باہر کے لوگوں کو آنے کی اجازت نہ ہو ؟ خواہ سیکورٹی اور حفاظت کے پیش نظر ہو یا دیگر انتظامی امور میں خلل اندازی کے پیش نظر ایسا کیا گیا ہو ؟
جواب
واضح رہےکہ جمعہ اور عیدین کی شرائط میں سے ایک شرط اذن عام ہے،جس کامطلب یہ ہے ،کہ مسجد کے دروازے لوگوں کے لیےکھلے رکھےجائيں،لہذا اگر عام لوگوں کو مسجد آنے کی اجازت نہ ہو،یاکچھ لوگ آئیں اور مسجد کادروازہ بند کرکےجمعہ یاعیدین کی نمازاداکی جائے تو جمعہ اورعیدین کی ادائیگی صحیح نہ ہوگی،البتہ اگرمسجدقلعہ وغیرہ کے اندرہو، اور دشمن کے خوف یاکسی اور وجہ سے دروازہ بند کیاجائے،توباوجود اس کے کہ دروازہ بندہو،جمعہ اور عیدین کی ادائیگی صحیح ہوگی۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق سوسائٹی کےذمہ داران کوچاہیےکہ بلاوجہ مسجد میں عام لوگوں کوآنے سے منع نہ کریں اور ہرکسی کوآنے کی عام اجازت دیں،تاہم اگر یکورٹی اور حفاظت یا کسی دوسری واقعی ضرورت کےپیش نظرباہرکے لوگوں کوآنے سے روکاجائے تواس کی گنجائش ہے اور وہاں جمعہ اور عیدین کی نمازدرست ہوگی۔
(و) السابع: (الإذن العام) من الإمام،وهو يحصل بفتح أبواب الجامع للواردين۔كافي۔فلا يضرغلق باب القلعة لعدو أو لعادة قديمة لأن الإذن العام مقررلأهله وغلقه لمنع العدو لا المصلي، نعم لو لم يغلق لكان أحسن كما في مجمع الأنهر۔(الدّرالمختارمع ردالمحتار،كتاب الصلوة،باب الجمعة،ج:3،ص:25)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں