بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
جھوٹا سرٹیفکیٹ پیش کرکےاس پر تنخواہ وصول کرنا
سوال
حکومت نے زید کو ملازمت دے کر یہ حکم دیا کہ جب تک آپ کا ریگولر آرڈر نہ نکلے اس وقت تک آپ ٹرانسفر نہیں کرسکتے، لیکن دو سال بعد زید کو کمر کی تکلیف شروع ہوئی، جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے سفر سے منع کیا اور آپریشن بھی تجویز کیا۔ اس دوران زید نے ٹرانسفر کی درخواست دی تو متعلقہ آفیسر نے زید کا ٹرانسفر آرڈر کیا،لیکن اس میں یہ لکھا کہ جب آپ کا ریگولر آرڈر آجائے، تو آپ دوسرے ڈیوٹی اسٹیشن پر جا سکتے ہیں، تاہم زید ریگولرایزیشن نوٹیفیکیشن سے پہلے دوسرے ڈیوٹی اسٹیشن پرچلا گیا۔ اب حکو مت نے ریگولرایزیشن نوٹیفیکیشن کےلیے ڈیوٹی سرٹیفکیٹ اور دوسرے کاغذات منگوائے ہیں، لہذا اب یہاں دو سوال ہیں: ۱۔ زید اگر ڈیوٹی سرٹیفکیٹ پہلے والے اسٹیشن کا دے، تو کیا یہ جھوٹ بحالت مجبوری کہنا جائز ہے یا نہیں؟ ۲۔ اس جھوٹ کے کہنے کے بعد زید ریگولر ہوجائے اور جو تنخواہ وصول کرے، تو وہ حلال ہے یا حرام؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے جھوٹ گناہ کبیرہ ہونے کی وجہ سے حرام اور ناجائز ہے، تاہم بعض اوقات سخت ضرورت کی بنا پر توریہ یا تعریض وغیرہ سے استفادہ کیا جاسکتا ہے، اگرچہ اس سے بھی اجتناب کرنا چاہئے۔ نیز جھوٹا سرٹیفکیٹ شہادۃ الزور (جھوٹی گواہی) کے زمرے میں بھی آتا ہے جس کا ارتکاب کرنے والا گنہگار ہوتا ہے۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر واقعی سائل جھوٹ پر مبنی ڈیوٹی سرٹیفکیٹ پیش کررہا ہو تو اس کے لیے ایسا کرنا جائز نہیں، جس کی وجہ سے متعلقہ آفیسر اور سائل دونوں گنہگار ہوں گے، البتہ اگر جھوٹ کے بجائے توریہ یا تعریض وغیرہ سے کام لے تو اس کی گنجائش ہے۔
جہاں تک ریگولر ہونے کے بعد تنخواہ وصول کرنے کی بات ہے، تو اگرچہ سائل اور متعلقہ آفیسر اس جھوٹے سرٹیفکیٹ کی وجہ سے گناہ کے مرتکب ہیں، لیکن اگر سائل اس کام کی اہلیت رکھتا ہو جس کے لیے اس کا انتخاب ہوا ہے اور ڈیوٹی کے اوقات میں حاضر بھی رہتا ہو تو اس کےلیے تنخواہ یا اجرت لینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، حدثني عبيد الله بن أبي بكر قال: سمعت أنس بن مالك قال: ذكر رسول الله صلى الله عليه وسلم الكبائر، أو سئل عن الكبائر، فقال: " الشرك بالله، وقتل النفس، وعقوق الوالدين " وقال: " ألا أنبئكم بأكبر الكبائر " قال: " قول الزور، أو قال: شهادة الزور " قال شعبة: أكبر ظني أنه قال: " شهادة الزور ". (مسند الإمام أحمد بن حنبل،ج:19، ص:343، رقم الحديث: 12336،مؤسسة الرسالة)
(والكذب حرام إلا في الحرب للخدعة وفي الصلح بين اثنين وفي إرضاء الأهل وفي دفع الظالم عن الظلم)... (ويكره التعريض به) أي بالكذب (إلا لحاجة). (مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر،كتاب الكراهية، فصل في المتفرقات، ج:2، ص:552، دار إحياء التراث العربي،بيروت)
وإن استأجرها ليزني بها، ثم أعطاها مهرها أو ما شرط لها لا بأس بأخذه؛ لأنه في إجارة فاسدة فيطيب له وإن كان السبب حراما. (البحرالرائق شرح كنز الدقائق، باب الإجارة الفاسدة، ج:8، ص:22، دار الكتاب الإسلامي)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں