بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 20/10/2026 |
دارالافتاء
تعلیق طلاق کی ایک صورت
سوال
میرا ایک بھائی قطر میں مزدوری کررہاتھا،باتوں باتوں میں تلخ کلامی ہوئی پھر قطر والے بھائی نے مجھ سے بارہ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا،میرے ساتھ روپے نہیں تھے،پھر غصہ ہوکرقسم کھائی کہ اگر آپ نے مجھے بارہ لاکھ روپے نہیں بھیج دیئے ،تو آج کے بعد اگر میں نےآپ کیساتھ اکھٹے(کھانا پینا اور سرمایہ مشترک)زندگی گزاری،تو میری بیوی کوطلاق ہوگی،مطلق لفظ طلاق بولاہے عدد کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے،اور ساتھ ہی میں کہا ہے کہ میرا ہمیشہ الگ زندگی گذارنے کا ارادہ نہیں تھا ،اب میں نے پیسے نہیں بھیج دیئے،پھر اس نے اپنی بیوی اوراولاد کو ہم سے الگ کرلیئے تقریبا پانچ مہینے ہوئے ہیں۔اب والدین اور بھائیوں سب کا یہ خواہش ہیں،کہ قطر والا بھائی ہمارے ساتھ اکھٹےہوجائیں،اب پوچھنا یہ ہے کہ ہمارے ساتھ اکھٹے رہنے میں طلاق واقع ہوگی یا نہیں ؟اگر ہوگی تو کونسی طلاق ہوگی؟
جواب
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرے تو جب بھی وہ شرط پائی جائے گی ، طلاق واقع ہوجائے گی اگر تین طلاقیں معلق کی ہوں تو عورت مطلقہ مغلظہ ہو جائے گی اور اگر ایک طلاق معلق کی تھی تو صرف ایک طلاق رجعی واقع ہوگی۔
لہذاصورت مسؤلہ میں جب مذکورہ شخص نےطلاق کووالدین اور بھائیوں کے ساتھ اکھٹے رہنے کےساتھ معلق کیاہےتو جب بھی وہ ان کے ساتھ اکھٹے رہنے لگے گا تو شرط پائے جانے کی وجہ سے اس کی بیوی کو ایک طلاق رجعی واقع ہوگی،طلاق رجعی کے بعد خاوند کو عدت کے اندر رجوع کرنے کا حق ہوگا۔اگر عدت میں رجوع نہیں کی تو عدت کے بعد تجدید نکاح ضروری ہوگااور آئندہ کے لیے دو طلاقوں کا مالک رہےگا۔
وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقامثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق ۔(الفتاوى الهندية،باب تعليق الطلاق،ج:1،ص:420)
واذا طلق الرجل امراته تطلیقة رجعیة او تطلیقتین فله ان یراجعها فی عدتها۔(الهداية،کتاب الطلاق،ج:3،ص:394)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں