بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

چندے کا طریقہ کار


سوال

مدارس  اورمساجد کے لیے   سڑکوں پر چارپائی اور  دکانوں میں صندوقچی رکھنا کیسا ہے؟

جواب

              واضح رہے کہ مساجداور مدارس کے لیےچندہ کرنا بلاشبہ جائزہے البتہ چندہ کےلیے  ایساطریقہ   مناسب نہیں  ہےجس سے شعائراللہ کی شان میں کمی واقع ہو یا  مسلمانوں کے لیے ایذاءکاباعث ہو۔

             صورت مسئولہ کےمطابق  مساجد اورمدارس لوگوں کی اجتماعی ضروریات میں سے ہیں ان کی بقاء وتحفظ کےلیے  چندہ  قابل  تحسین ہے، البتہ اگرراستوں میں چارپائی یابکس وغیرہ رکھنےسےلوگوں  کوتکلیف ہو یا مساجدومدارس کے وقار میں کمی کا اندیشہ ہو تو پھر اس سے اجتناب کرنا چاہئے ۔

 

قال اللہ تعالی: ذَلِكَ وَمَنْ يُعَظِّمْ حُرُمَاتِ اللَّهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَأُحِلَّتْ لَكُمُ الْأَنْعَامُ إِلَّا مَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ (30)حُنَفَاءَ لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِ وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ أَوْ تَهْوِي بِهِ الرِّيحُ فِي مَكَانٍ سَحِيقٍ (31) ذَلِكَ وَمَنْ يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ۔(الحج:32)

قال العلامة الالوسي البغدادى تحت هذه الآية؛والفاء لترتيب ما بعدها على مايفيده قوله تعالى:{ومن يعظم}الخ من وجوب مراعاة الحرمات والاجتناب عن هتكها۔ (روح المعانى، ج:9، ص:148، بيروت)


فتویٰ نمبر : 5231/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں