بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 21/10/2026

دارالافتاء

 

روزےکی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنے کا حکم


سوال

اگر کوئی شخص روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرے  اور اس کو یہ  پتہ نہ ہو کہ روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنے کی ممانعت ہے تو شرعاً اس روزے کا کیا حکم ہے؟

جواب

             فقہاے کرام کی تصریحات کے مطابق روزے کی حالت میں ذائقہ دار چیز چکھنا اور منہ میں  چبانا مکروہ ہے،بشرط یہ کہ اس کا ذائقہ حلق میں محسوس نہ ہو۔

             لہذا صورت مسئولہ کے مطابق روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا مکروہ ہے ،اگر کسی نے روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کیا لیکن اس کے ذرات حلق میں نہ چلے  گئے ہوں تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا،لیکن اگر ٹوتھ پیسٹ کے ذرات حلق میں چلے  گئے ہوں  تو اس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے اور اس کی قضا لازم ہے۔

 

يكره مضغ العلك للصائم... وكره ذوق شيء، ومضغه بلا عذر كذا في الكنز.(الفتاوى الهندية،الباب الثالث فيما يكره للصائم وما لا يكره،ج:1،ص:199)

قال: " وإذا أكل الصائم أو شرب أو جامع نهارا ناسيا لم يفطر "..." ولو كان مخطئا أو مكرها فعليه القضاء"(الهداية،باب ما يوجب القضا والكفارة،ج:1،ص:120)


فتویٰ نمبر : 9320/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں