بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 25/10/2026 |
دارالافتاء
لڑکی کے خاندان والوں کا رخصتی میں رکاوٹ بننا
سوال
اگر کسی لڑکی کالڑکے کے ساتھ نکاح ہو جائےجس پر دونوں کے خاندان والے راضی ہو ں لیکن رخصتی سے قبل کسی وجہ سے دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو جائیں جس کی وجہ سے لڑکی کے خاندان والے رخصتی پر راضی نہ ہو ں اور لڑکی کوخلع لینے پر مجبور کرتے ہوں البتہ لڑکا اور لڑکی دونوں نکاح کو برقرار رکھنے پر راضی ہوں لیکن لڑکی کو اس بات کا ڈر ہوکہ لڑکےکو اختیار کرنے کی صورت میں اپنے خاندان والوں کو چھوڑنا پڑے گا اوراگر خاندان والوں کی مان کر خلع لے تو اس کی زندگی خراب ہو جائے گی تو ایسی صورت میں اگر لڑکی والدین کی بات نہ مان کر شوہر کے پاس چلی جائے تو شرعاً اس کا کیا حکم ہو گا ؟
جواب
نکاح ہو جا نے کے بعد حتی الامکان رخصتی میں بلا وجہ تاخیر نہیں کرنی چاہیے، کیوں کہ شریعتِ مطہرہ میں بالغ ہونے کے بعد جلد نکاح کرنے کے جو مقاصد ہیں یعنی عفت و پاک دامنی کا حصول،وہ رخصتی سے ہی حاصل ہو سکتے ہیں،البتہ کسی معقول عذرکی بنا پراگر رخصتی میں کچھ تاخیر ہوجائے تو اس میں شرعاً حرج نہیں ہے۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگر لڑکی اور لڑکے کا نکاح خود ان کے اوران کے خاندان والوں کی رضا مندی سے ہو جائے اور پھر اختلافا ت کی وجہ سے لڑکی کے خاندان والےبلا کسی وجہ کے رخصتی میں رکاوٹ پیدا کریں جب کہ لڑکی اور لڑکا دونوں نکاح کو برقرار رکھنا چاہیں تو لڑکی کو چاہیے کہ والدین کو حکمت کے ساتھ رخصتی کے لیے قائل کرنے کی کو شش کرےاور والدین کے ذمے بھی لازم ہے کہ وہ اپنی اولاد کی مرضی اور اپنے کیے ہوئےوعدے کا خیال رکھیں اولاد کو ان کی جائز حقوق سے محروم نہ رکھیں اور ان پر بے جا ظلم و زیادتی سے ہر طرح گریز کریں تا ہم اگر پھر بھی لڑکی کے خاندان والے راضی نہ ہو ں ، تو ایسی صورت میں لڑکی کے لیے نکاح کے بعد خاندان والوں کی خوشی کے لیے خلع لینا صحیح نہیں اور ان کی اطاعت نہ کرنے کا گناہ بھی نہ ہو گا ۔
عن محمد بن عمر بن علي بن أبي طالب، عن أبيه، عن علي بن أبي طالب، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال له: " يا علي، ثلاث لا تؤخرها: الصلاة إذا آنت، والجنازة إذا حضرت، والأيم إذا وجدت لها كفئا۔( سنن الترمذي، باب ما جاء في الوقت الأول من الفضل،ج:1،ص:320)
عن أبي سعيد، وابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من ولد له ولد فليحسن اسمه وأدبه، فإذا بلغ فليزوجه فإن بلغ ولم يزوجه فأصاب إثما، فإنما إثمه على أبيه۔(شعب الإيمان ،حقوق الأولاد والأهلين،ج:11۔ص:137)
وإذا نقد الزوج المهر وطلب من القاضي أن يأمر أبا المرأة بتسليم المرأة فقال أبوها: إنها صغيرة لا تصلح للرجال ولا تطيق الجماع وقال الزوج بل هي تصلح وتطيق ينظر إن كانت ممن تخرج أخرجها وأحضرها وينظر إليها فإن صلحت للرجال أمر بدفعها إلى الزوج، وإن لم تصلح لم يأمره۔(الفتاوى الهندية،وقت الدخول بالصغيرة،ج:1،ص:287)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں