بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

دانتوں پر بریسز لگانے کا حکم


سوال

 دانتوں کو صحیح کرنے کے لیے جو بریسز لگائے جاتے ہیں، ان کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

جواب

             جسم کے کسی عضو میں اگر کوئی نقص ہو تو اسے علاج کے ذریعے ٹھیک کرنا یا کروانا جائز ہے۔ صورت مسؤلہ میں اگر کسی کے دانت بے ترتیب ہوں تو ان کی ترتیب درست کرنے کے لیے ڈینٹل بریسز لگانا شرعاً جائز ہے۔

 

وعن عبد الرحمن بن طرفة، «أن جده عرفجة بن أسعد - رضي الله عنه - قطع أنفه يوم الكلاب، فاتخذ أنفا من ورق، فأنتن عليه، فأمره النبي - صلى الله عليه وسلم - أن يتخذ أنفا من ذهب» . رواه الترمذي، وأبو داود، والنسائي ۔ ۔ ۔ وبه أباح العلماء اتخاذ الأنف ذهبا، وكذا ربطه الأسنان بالذهب۔ (مرقاة المفاتيح، كتاب اللباس، باب الخاتم، ج:8، ص:193)


فتویٰ نمبر : 5185/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں